تاریخ کے آئینے میں 16 ستمبر: معروف گلوکارہ ایم ایس سبا لکشمی کا یوم پیدائش
ہنندوستان کی کلاسیکی موسیقی کی تاریخ میں ایم ایس سبا لکشمی کا نام ان عظیم فنکاروں میں شامل ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی شاندار آواز اور موسیقی کی ریاضت سے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔ بھارت رتن سے سرفراز سبا لکشمی کو موسیقی کی دن
تاریخ کے آئینے میں 16 ستمبر: معروف گلوکارہ ایم ایس سبا لکشمی کا یوم پیدائش


ہنندوستان کی کلاسیکی موسیقی کی تاریخ میں ایم ایس سبا لکشمی کا نام ان عظیم فنکاروں میں شامل ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی شاندار آواز اور موسیقی کی ریاضت سے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔ بھارت رتن سے سرفراز سبا لکشمی کو موسیقی کی دنیا میں بے مثال صلاحیت اور سروں کی عظیم شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ایم ایس سبا لکشمی کی پیدائش 16 ستمبر 1916 کو تمل ناڈو کے مدورائی میں ہوئی تھی۔ ان کی فنی خدمات کو ملک نے بھی اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا۔ انہیں 1954 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ اس کے بعد 1998 میں حکومت ہند نے انہیں بھارت رتن عطا کیا۔ یہ اعزاز ہندوستان کی موسیقی میں ان کے غیر معمولی تعاون کا قومی سطح پر سب سے بڑا اعتراف تھا۔

اہم واقعات

1908 - 'جنرل موٹرز کارپوریشن' کا قیام عمل میں آیا۔

1978 - جنرل ضیاء الحق پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔

2003 - بھوٹان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی سرزمین کو بھارت کے مفادات کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

2007 - ون ٹو گو ایئرلائنز کا ایک طیارہ تھائی لینڈ میں حادثے کا شکار ہوا، جس میں 89 افراد ہلاک ہوئے۔

2009 - دنیا کے سامنے بھارت کو ایک بہترین سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے والی 'انکریڈیبل انڈیا' مہم کو برطانوی ایوارڈ ملا۔

2013 - واشنگٹن میں ایک مسلح شخص نے بحریہ کے ایک کیمپ میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کر دیا۔

پیدائش

1880 - الفریڈ نوئیس - برطانوی مصنف، شاعر اور ڈرامہ نگار۔

1882 - بلونت سنگھ - مجاہد آزادی۔

1893 - شیامل لال گپت 'پارشد' - قومی پرچم کے گیت 'وجئی وشو ترنگا پیارا' کے خالق۔

1916 - ایم ایس سبا لکشمی - مشہور ہندوستانی گلوکارہ اور اداکارہ۔

1920 - آرٹ سینسم - امریکی کارٹونسٹ۔

1931 - آر رام چندر راؤ - کرکٹ امپائر۔

1942 - رام لکشمن - ہندی سنیما کے مشہور موسیقار۔

1968 - پرسون جوشی - بھارتی سنیما کے معروف نغمہ نگار۔

1977 - سشیل آنند - بھارتی اداکار۔

1975 - پشکر سنگھ دھامی - بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ۔

1981 - گیتا رانی - بھارت کی خاتون ویٹ لفٹر۔

انتقال

1681 - جہاں آرا - مغل بادشاہ شاہجہاں اور ممتاز محل کی سب سے بڑی بیٹی۔

1932 - رونالڈ راس - برطانوی طبیب اور نوبیل انعام یافتہ۔

2017 - ارجن سنگھ - بھارتی فضائیہ کے سب سے سینئر افسر اور پانچ ستارہ رینک تک پہنچنے والے واحد مارشل۔

2020 - کپیلا واتسایان - بھارتی فنون کی ممتاز ماہر اور اسکالر۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande