
پٹنہ، 14 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بہار کے لوگوں خصوصاً ماؤں اور بہنوں کو ہریتالیکا تیج کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرتالیکا تیج ہندوستانی ثقافت اور عقیدے سے جڑا ایک اہم تہوار ہے۔ اس موقع پر شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کی لمبی عمر، خوشی، خوشحالی اور ان کے خاندان کی بھلائی کی خواہش کے ساتھ برت اور پوجا کرتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے خواہش کی کہ ہریتالیکا تیج کے پرمسرت موقع پر بہار کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، امن، خوشحالی اور ہم آہنگی پیدا ہو اور بہار ترقی کرتا رہے۔انہوں نے ہرتالیکا تیج پر بہار کے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان سے اس تہوار کو عقیدت، محبت اور خوشی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan