اے ٹی پی رینکنگ: آٹھ سال بعد ٹاپ-10 سے باہر ہوئے نوواک جوکووچ، 12ویں نمبر پر پھسلے
نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ پیر کو جاری تازہ اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ-10 سے باہر ہوگئے۔ 39 سالہ جوکووچ اب عالمی رینکنگ میں 12ویں مقام پر ہیں۔ جوکوو
اے ٹی پی رینکنگ: آٹھ سال بعد ٹاپ-10 سے باہر ہوئے نوواک جوکووچ، 12ویں نمبر پر کھسکے


نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ پیر کو جاری تازہ اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ-10 سے باہر ہوگئے۔ 39 سالہ جوکووچ اب عالمی رینکنگ میں 12ویں مقام پر ہیں۔

جوکووچ کو یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ارجنٹینا کے ماریانو ناؤنے نے چار گھنٹے 36 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 7-6(5)، 5-7، 4-6، 6-2، 6-1 سے شکست دی۔ یہ 2006 کے آسٹریلین اوپن کے بعد پہلی بار تھا جب جوکووچ کسی گرینڈ سلیم کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کھا کر باہر ہوئے۔

چار مرتبہ کے یو ایس اوپن چیمپئن جوکووچ گزشتہ سال فلشنگ میڈوز میں سیمی فائنل تک پہنچے تھے، جہاں انہیں اسپین کے کارلوس الکاراز سے شکست ہوئی تھی۔ اس سال گزشتہ برس کے رینکنگ پوائنٹس کا دفاع نہ کر پانے کی وجہ سے انہیں ٹاپ-10 سے باہر ہونا پڑا۔

جوکووچ نے 2007 میں پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ کے ٹاپ-10 میں جگہ بنائی تھی۔ 2017 میں ومبلڈن کوارٹر فائنل کے دوران کہنی کی تکلیف کے باعث انہیں مقابلہ چھوڑنا پڑا تھا اور وہ باقی سیزن سے باہر رہے تھے۔ اس کے بعد نومبر میں وہ ٹاپ-10 سے باہر ہوگئے تھے۔ تاہم، 2018 میں گھاس پر کھیلے جانے والے اس گرینڈ سلیم کا چوتھا خطاب جیتنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹاپ-10 میں واپسی کی تھی۔

جوکووچ کے نام اے ٹی پی رینکنگ کی تاریخ میں عالمی نمبر ایک کے طور پر سب سے زیادہ 428 ہفتے گزارنے کا ریکارڈ ہے۔

ٹاپ-10 رینکنگ

یانک سنر – 11,500 پوائنٹس

الیگزینڈر زویریف – 9,690 پوائنٹس

کارلوس الکاراز – 5,560 پوائنٹس

بین شیلٹن – 4,680 پوائنٹس (+5)

فیلکس اوجے الیاسیم – 3,890 پوائنٹس (-1)

ڈینیئل میدویدیف – 3,770 پوائنٹس (+2)

فلاویو کوبولی – 3,720 پوائنٹس (-1)

فرانسس ٹیافو – 3,380 پوائنٹس (+4)

ایلکس ڈی مینار – 3,300 پوائنٹس (-2)

ٹیلر فرٹز – 3,175 پوائنٹس

اس تبدیلی کے ساتھ اکتوبر 2002 کے بعد پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ کے ٹاپ-10 میں ’بگ تھری‘ کے کسی بھی رکن کا نام نہیں ہے۔ راجر فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی، جبکہ 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے 2024 میں پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہہ دیا تھا۔

یو ایس اوپن کا اپنا پہلا خطاب جیتنے والے زویریف دوسرے مقام پر برقرار ہیں، لیکن انہوں نے ٹاپ پوزیشن پر موجود یانک سنر کے ساتھ پوائنٹس کا فرق کم کر دیا ہے۔ گھٹنے کی چوٹ کے باعث سنر اس سال نیویارک میں نہیں کھیلے تھے۔

فائنل میں زویریف سے ہارنے والے بین شیلٹن کیریئر کی بہترین چوتھی رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں شیلٹن سے ہارنے والے فرانسس ٹیافو بھی 12ویں سے آٹھویں مقام پر پہنچ کر کیریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔

یو ایس اوپن کے آخری 16 تک پہنچنے والے ڈینیئل میدویدیف آٹھویں سے چھٹے مقام پر پہنچ گئے۔ وہیں فیلکس اوجے الیاسیم، فلاویو کوبولی اور ایلکس ڈی مینار کی رینکنگ میں گراوٹ آئی ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں کی رینکنگ

ڈبلز: یوکی بھامبری 44ویں، این. سری رام بالاجی 49ویں، نکی پونچا 87ویں، انیرودھ چندرشیکھر 88ویں، سدھانت بنٹھیا 116ویں، ارجن کڈھے 142ویں، رتھوک چودھری بولی پلی 154ویں، رام کمار رام ناتھن 173ویں، این. وجے سندر پرشانت 192ویں اور ایس. ڈی. پرجول دیو 196ویں مقام پر ہیں۔

سنگلز: سمت ناگل 245ویں، دکشنیشور سریش 364ویں اور مانس دھامنے 366ویں مقام پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande