
اننت ناگ میں ایس ایچ او کو گاڑی سے ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار، متاثرہ اسپتال میں داخلسرینگر، 14 ستمبر( ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پیر کے روز ایک پولیس کانسٹیبل کو بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات کو اس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او ماجد احمد خان ڈیوٹی پر تھے اور پولیس اسٹیشن کے قریب گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت کوکرناگ کے بندو کے رہنے والے ایس جی سی ٹی خورشید احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں اس واقعہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی، ایک آلٹو زیر رجسٹریشن نمبر جے کے 16 اے -3739، ضبط کر لی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی ایس ایچ او کو ابتدائی علاج کے لیے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے سری نگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال ریفر کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir