روس کے نئے ڈین-ٹی ڈرون کے سینکڑوں جنگی تجربات، مؤثر ہونے کا دعویٰ
ماسکو، 14 ستمبر (ہ س/ریا نووستی):۔ روس کے نئے ڈین-ٹی ڈرون کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران سینکڑوں جنگی تجربات کیے جاچکے ہیں اور روس کا دعویٰ ہے کہ اس نے بہت زیادہ پر اثر ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔ روس کی سرکاری دفاعی کمپنی روس ٹیک کے اسلحہ، گولہ بارود
روس کے نئے ڈین-ٹی ڈرون کے سینکڑوں جنگی تجربات، مؤثر ہونے کا دعویٰ


ماسکو، 14 ستمبر (ہ س/ریا نووستی):۔

روس کے نئے ڈین-ٹی ڈرون کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران سینکڑوں جنگی تجربات کیے جاچکے ہیں اور روس کا دعویٰ ہے کہ اس نے بہت زیادہ پر اثر ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔

روس کی سرکاری دفاعی کمپنی روس ٹیک کے اسلحہ، گولہ بارود اور خصوصی کیمیکلز کلسٹر کے صنعتی ڈائریکٹر اور روسی انجینئرنگ یونین کے بیورو کے رکن بیخان اوزدویف نے ریا نووستی کو یہ معلومات دی ہیں۔

اوزدویف نے بتایا کہ ڈین-ٹی کو پہلی مرتبہ 8 سے 10 ستمبر 2026 تک مصر کے العلمین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقدہ العلمین انٹرنیشنل ایئر شو 2026 میں پیش کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈین-ٹی کا خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا جاچکا ہے اور حقیقی جنگی حالات میں اس کے سینکڑوں تجرباتی استعمال کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق اس ڈرون کی کارکردگی اور موثریت کافی زیادہ ہے۔

اوزدویف کے مطابق ڈین-ٹی ڈرون مکمل طور پر خودکار انداز میں اپنے ہدف تک پہنچتا ہے اور الیکٹرانک وارفیئر اور فضائی دفاعی نظام کی شدید مزاحمت کے باوجود ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈرون کا کنٹرول سسٹم اسے کم بلندی پر پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ پہاڑیوں، جنگلات اور عمارتوں جیسی رکاوٹوں سے بچتے ہوئے آگے بڑھنے کے قابل بناتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande