
کیپ ٹاؤن، 14 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے ویسٹرن کیپ صوبے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ لیو-گامکا اور پرنس البرٹ کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا، جہاں دو منی بس ٹیکسیوں اور ایک ایس یو وی کے درمیان ٹکر ہو گئی ۔
بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بنگلہ دیش سنگباد سنستھا(بی ایس ایس) اور مقامی میڈیا کے مطابق، روڈ ٹریفک مینجمنٹ کارپوریشن (آر ٹی ایم سی) نے بتایا کہ اتوار کی شب پیش آنے والے حادثے میں 21 افراد کو جان لیوا نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، حادثہ رات تقریباً ساڑھے نو بجے ہوا، جس کے بعد ہائی وے کو بند کرنا پڑا۔
پولیس نے حادثے کے سلسلے میں غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ کئی دیگر زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یہ حادثہ کیپ ٹاو¿ن سے تقریباً 380 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔
جنوبی افریقہ میں سڑکوں کا وسیع اور ترقی یافتہ نیٹ ورک ہونے کے باوجود سڑک حادثات میں بڑی تعداد میں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تیز رفتاری، لاپروائی سے گاڑی چلانا، خستہ حال گاڑیاں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
آر ٹی ایم سی کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 میں جنوبی افریقہ میں سڑک حادثات میں 11,485 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں پانچ فیصد سے بھی کم کم ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پیدل چلنے والوں کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد