ریاسی سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
جموں, 14 ستمبر (ہ س): ضلع ریاسی میں بکل ٹنل کے قریب ایک مسافر میٹاڈور سڑک پر الٹ جانے سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میٹاڈور نمبر جے کے 14 بی-2973 بکل سے ریاسی کی طرف جارہی تھی کہ ٹنل کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر
Accident


جموں, 14 ستمبر (ہ س): ضلع ریاسی میں بکل ٹنل کے قریب ایک مسافر میٹاڈور سڑک پر الٹ جانے سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق میٹاڈور نمبر جے کے 14 بی-2973 بکل سے ریاسی کی طرف جارہی تھی کہ ٹنل کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائی شروع کی گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت سے متعلق فوری طور پر مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande