جموں پولیس نے چوری کے معاملے کو حل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا
جموں, 14 ستمبر (ہ س)جموں پولیس نے نگروٹہ کے دھمی جگتی علاقے میں ایک مکان سے سونے کے زیورات چوری ہونے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر تقریباً 10 تولہ سونا، جس کی مالیت 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، بر
Theft


جموں, 14 ستمبر (ہ س)جموں پولیس نے نگروٹہ کے دھمی جگتی علاقے میں ایک مکان سے سونے کے زیورات چوری ہونے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر تقریباً 10 تولہ سونا، جس کی مالیت 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نگروٹہ میں ایف آئی آر نمبر 225/2026 درج کی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی ریکارڈنگ، ٹاور ڈمپ ڈیٹا، گواہوں کے بیانات اور کال ڈیٹیل ریکارڈ سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

تفتیش کے بعد پولیس نے موہت سنگھ ولد پریم سنگھ سکنہ کوکرین گوہ منہاسہ، تحصیل مڑھ، جموں کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکشاف پر اس کی رہائش گاہ سے چوری شدہ سونے کے زیورات برآمد کیے گئے، جنہیں مبینہ طور پر گائے کے باڑے کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

برآمد شدہ زیورات میں سونے کا ہار، ٹیکہ، ناتھ، دو چوڑیاں، دو جوڑے جھمکے، دو ٹاپس اور مرد و خاتون کی ایک ایک سونے کی انگوٹھی شامل ہے۔

پولیس نے تمام برآمد شدہ زیورات کو قانونی کارروائی کے تحت قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور جرم میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande