طلبہ رہنما دیویندر ناتھ مہتو کی طبیعت بگڑی، صدر اسپتال میں داخل
رانچی، 14 ستمبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) اور جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (جے ایس ایس سی) سمیت دیگر مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طویل عرصے سے تحریک چلا رہے طلبہ رہنما دیویندر ناتھ مہتو کی پیر کو طبیعت اچانک بگ
JH-DEVENDRA-NATH-MAHATO-ADMITTED-HOSPITAL


رانچی، 14 ستمبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) اور جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (جے ایس ایس سی) سمیت دیگر مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طویل عرصے سے تحریک چلا رہے طلبہ رہنما دیویندر ناتھ مہتو کی پیر کو طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ انہیں رانچی کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دیویندر ناتھ مہتو کو تیز بخار، مسلسل دست، قے اور پورے جسم میں درد کی شکایت ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری طبی جانچ شروع کر دی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔دیویندر ناتھ مہتو نے جے پی ایس سی، جے ایس ایس سی سمیت مختلف مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ریاست گیر بھوک ہڑتال، دھرنے اور احتجاج کے ساتھ ساتھ 24 اضلاع میں بھرتی کے نظام میں اصلاحات کے لیے چلائی گئی یاترا میں بھی حصہ لیا ہے۔ ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع کے بعد حامیوں اور خیر خواہوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مہتو نے اپنے ساتھیوں، طلبہ، امیدواروں، والدین اور خیر خواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند نہ ہوں۔ انہوں نے جلد صحت یابی کے لیے سب سے دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کے حقوق، شفاف بھرتی کے نظام اور جھارکھنڈ کے مستقبل کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande