سیلاب متاثرین میں آفات مینجمنٹ کا جنگی پیمانے پر راحت و بچاؤ کا کام
سیلاب متاثرین میں آفات مینجمنٹ کا جنگی پیمانے پر راحت و بچاؤ کا کام ۔1260 کمیونٹی کچن سے 1.19 کروڑ لوگوں کو کھانا فراہم کرنے سمیت متعدد سہولتیں فراہم پٹنہ، 14 ستمبر(ہ س)۔ ریاست میں سیلاب کی صورتحال کے درمیان لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے آفات
سیلاب کی زد میںبھاگلپور ، 8.5 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، دو وقت کی روٹی کیلئے جدوجہد جاری


سیلاب متاثرین میں آفات مینجمنٹ کا جنگی پیمانے پر راحت و بچاؤ کا کام

۔1260 کمیونٹی کچن سے 1.19 کروڑ لوگوں کو کھانا فراہم کرنے سمیت متعدد سہولتیں فراہم

پٹنہ، 14 ستمبر(ہ س)۔ ریاست میں سیلاب کی صورتحال کے درمیان لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے آفات مینجمنٹ محکمہ نے راحت اور بچاؤ کام تیز کردیا ہے۔ محکمہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مختلف متاثرہ اضلاع میں 1260 کمیونٹی کچن چلائے جا رہے ہیں۔ ان کے ذریعے اب تک تقریباً 1 کروڑ 19 لاکھ 33 ہزار لوگوں کو صبح و شام کا کھانا فراہم کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 13 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں 11 ہزار 60 سیلاب زدگان کو رہائش، خوراک اور طبی امداد جیسی ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اب تک تقریباً 3.95 لاکھ پولی تھین شیٹس، تقریباً 73 ہزار 100 خشک راشن کے پیکٹ اور تقریباً 1400 کھانے کے پیکٹ متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ آبادی کے محفوظ انخلاء اور آسانی سے آمدورفت کے لیے ریاست میں 1596 کشتیاں چلائی جا رہی ہیں جبکہ مویشیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 13,121 کوئنٹل مویشیوں کا چارہ بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ فوری راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے ایس ڈی آر ایف کی 27 ٹیمیں اور این ڈی آر ایف کی 10 ٹیمیں ریاست کے مختلف اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں۔

سنٹرل واٹر کمیشن اور محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق گنگا کے پانی کی سطح بھاگلپور کے سلطان گنج کم ہو رہی ہے، لیکن بلتارا اور کرسیلا میں کوسی، کھگڑیا میں بوڑھی گنڈک، پٹنہ ضلع کے دیگھا گھاٹ، گاندھی گھاٹ، ہاتھیدہ اور بھاگلپور، کہلگائوں اور مونگیر میں گنگا ،شری پالپور میں پن پن ،بینی آباد میں باگمتی اور درولی میں گھاگھرا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

پیر کی صبح 10بجے والمیکی نگر بیراج میں گنڈک اور اندرا پوری بیراج میں سون ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ ویر پور بیراج پر کوسی کا پانی کم ہو رہا ہے۔بتا دیں کہ ریاست کے 15 اضلاع پٹنہ، بھوجپور، سارن، ویشالی، بھاگلپور، بیگوسرائے، بکسر، سمستی پور، مونگیر، کٹیہار، لکھیسرائے، کھگڑیا، پورنیہ اور مدھے کے 88 بلاکوں میں 575 گرام پنچایتوں کے تحت تقریباً 49.36 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ متاثرہ علاقوں میں راحت پہنچانے کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande