
ضمانت قبل از گرفتاری پر 16 ستمبر کو سماعت
نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔
دہلی ہائی کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر کے معاملے میں یوٹیوبر اجیت بھارتی کو فی الحال کوئی راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس سوربھ بنرجی نے اجیت بھارتی کی جانب سے دائرپیشگی ضمانت کی درخواست پر 16 ستمبر کو سماعت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجیت بھارتی کے خلاف آزاد سماج پارٹی کے رہنما چندرشیکھر راون نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
چندرشیکھر راون کی آزاد سماج پارٹی کے دہلی ریاستی صدر بالک رام بدھ نے اجیت بھارتی کے خلاف 23 اگست کو نارتھ ایونیو تھانے میں ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر ایس سی-ایس ٹی ایکٹ، آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 اور بھارتی نیائے سنہتا کی دفعہ 196(1)(سی) کے تحت درج کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر بھارتی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو کے سلسلے میں درج کرائی گئی تھی۔
بھارتی کی ضمانتِ قبل از گرفتاری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ تبصرے ایک شخص کی جانب سے کی گئی سنگین اشتعال انگیزی کے بعد کیے گئے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کی شادی شدہ بہن کو کسی دوسرے شخص، یعنی چندرشیکھر راون سے شادی کر لینی چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کے تبصرے اسی بات کے ردِعمل میں تھے۔ درخواست میں اس الزام کی بھی تردید کی گئی ہے کہ بھارتی نے بابا صاحب امبیڈکر کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ