مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہاپسندوں کا دھاوا، 480 افراد صحن میں داخل
بیت المقدس ،13ستمبر (ہ س )۔ مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آج صبح 480 یہودی انتہاپسند مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔القدس میئر آفس کے مطابق یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن
مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہاپسندوں کا دھاوا، 480 افراد صحن میں داخل


بیت المقدس ،13ستمبر (ہ س )۔

مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آج صبح 480 یہودی انتہاپسند مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔القدس میئر آفس کے مطابق یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں تلمودی رسومات بھی ادا کیں۔

دریں اثناغزہ پر اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری سے کم از کم 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے علاقے تل الہوی میں چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔مقامی ہلال احمر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande