...جب ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے گنگنایا— ’خواب ہو تم یا کوئی حقیقت‘
نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ دارالحکومت دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ہندوستانی فلم کے سدابہار گلوکار کشور کمار کا ایک مشہور گیت اپنی سریلی آواز میں پیش کرکے محفل میں رنگ بھر
...جب ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے گنگنایا— ’خواب ہو تم یا کوئی حقیقت‘


نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ دارالحکومت دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ہندوستانی فلم کے سدابہار گلوکار کشور کمار کا ایک مشہور گیت اپنی سریلی آواز میں پیش کرکے محفل میں رنگ بھر دیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہندوستانی موسیقی سے ان کی وابستگی کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

ہندوستان اور ملائیشیا کے صدیوں پرانے ثقافتی رشتے کو سروں میں پروتا یہ لمحہ واقعی خاص رہا۔ دہلی میں فرصت کے کچھ لمحات کے دوران انہوں نے فلم ’تین دیویاں‘ کے مشہور گیت ’خواب ہو تم یا کوئی حقیقت...‘ کو گنگنایا۔ انور ابراہیم نے ایک بھارتی پیانو نواز کے ساتھ یہ گیت گایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

اس سربراہ اجلاس کے پہلے دن نئی دہلی اعلامیہ کے جاری ہونے سے لے کر ہندوستان اور چین کے درمیان اہم دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔ نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ برکس سربراہ اجلاس میں 11 مکمل رکن ممالک اور 10 شراکت دار ممالک سمیت مجموعی طور پر 21 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande