رہبر اعلیٰ زندہ ہیں، دشمن ان کا سراغ لگانے میں ناکام ہوچکا: مسعود پزشکیان
تہران ،13ستمبر (ہ س )۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان اپنے ایک تازہ بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، یہ امریکہ ہے جو ہمارے خطے میں داخل ہوا ہے، ہمارے رہبر اعلیٰ زندہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں مسعو
رہبر اعلیٰ زندہ ہیں، دشمن ان کا سراغ لگانے میں ناکام ہوچکا: مسعود پزشکیان


تہران ،13ستمبر (ہ س )۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان اپنے ایک تازہ بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، یہ امریکہ ہے جو ہمارے خطے میں داخل ہوا ہے، ہمارے رہبر اعلیٰ زندہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ ہم نے نہیں امریکا اسرائیل نے شروع کی، ہم اس جنگ میں اپنا دفاع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، ہمیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) یا خطے کے کسی اور ملک سے کوئی مسئلہ نہیں، خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں خطے کے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے مسئلہ ہے، جہاں سے ایران پر حملے ہوتے ہیں، یہ امریکہ ہے جو ہمارے خطے میں داخل ہوا ہے۔

ا±ن کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ہم خطے کے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن امریکا ایسا ہونے نہیں دینا چاہتا۔

مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ خطے کے پیٹرولیم ذخائر کو اپنے استعمال میں لانا چاہتا ہے، امریکہ اپنے ہتھیار میزائل فروخت کرکے خطے کا امن و استحکام تباہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سیکیورٹی کے لیے خطے کے ممالک کو خودمل کر کام کرنا چاہیے، امریکہ دنیا کو بتاتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا کر دنیا تباہ کرنا چاہتا ہے، دنیا دیکھ لے کہ غزہ اور لبنان میں روز قتل عام کون کر رہا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان دوست ہمسایہ ملک ہے، جس نے امن کے لیے بہت مدد کی، قطر نے بھی مدد کی۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد بھی ہم سے دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande