فریدآباد: فیکٹری اور فلیٹ میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا
فریدآباد، 13 ستمبر (ہ س)۔ فریدآباد میں اتوار کی صبح ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس فیکٹری میں ربرکا کام ہوتا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے باوجود
فریدآباد: فیکٹری اور فلیٹ میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا


فریدآباد، 13 ستمبر (ہ س)۔

فریدآباد میں اتوار کی صبح ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس فیکٹری میں ربرکا کام ہوتا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے باوجود ابتدا میں آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ایک درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے پہنچنے کے بعد مزید گاڑیاں بھی طلب کی گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

یہ آگ ڈبوا-پالی روڈ پر 17 نمبر چونگی کے قریب واقع آر این پولی مر پرائیویٹ لمیٹڈ فیکٹری میں لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری بند تھی اور وہاں ملازمین کی تعداد بھی بہت کم تھی۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی باضابطہ طور پر انکشاف نہیں ہوا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ڈبوا تھانے کے انچارج سومیر سنگھ نے بتایا کہ آگ کی زد میں آنے سے فیکٹری میں کھڑی دو گاڑیاں جل گئیں۔ ان میں ایک کیا کار اور ایک اسکارپیو شامل ہیں۔ حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسرا واقعہ فریدآباد کے سیکٹر-81 میں واقع آنند ولا سوسائٹی کا ہے۔ یہاں ہفتہ کی دیر رات ٹاور نمبر-4 کے فلیٹ نمبر 2A میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے فلیٹ کے اندر رکھا سامان جل کر خاک ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر بی پی ٹی پی تھانے کی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فلیٹ کی بالکونی میں نصب اے سی میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ اس کے بعد آگ بالکونی سے فلیٹ کے اندر تک پھیل گئی۔

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، فلیٹ میں رہنے والے افراد بیدار تھے۔ آگ کا پتہ چلتے ہی تمام لوگ بروقت باہر نکل آئے۔ اس واقعے میں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande