ہر بچے کوپڑھنی اور اپنانی چاہیے وزیر اعظم مودی کی کتاب ’ایگزام واریئرز‘ ضرور پڑھنی اور اپنانا چاہیے: وزیر اعلیٰ یوگی
۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پانچویں گومتی کتاب میلے 2026 کا افتتاح کیا، نوجوانوں سے اپنا ’بک بینک‘ بنانے کی اپیل لکھنؤ، 12 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہر بچے کو وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ’ایگزام واریئرز‘ ضرور پڑھنی ا
UP-CM-YOGI-BOOK-FAIR-LKO


۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پانچویں گومتی کتاب میلے 2026 کا افتتاح کیا، نوجوانوں سے اپنا ’بک بینک‘ بنانے کی اپیل

لکھنؤ، 12 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہر بچے کو وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ’ایگزام واریئرز‘ ضرور پڑھنی اور اس کی باتوں کو اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ناانصافی ہوگی کہ نوجوان کتابیں نہیں پڑھتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ کتابوں کو نوجوانوں تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔ علم کو محدود دائرے تک محدود رکھنے کے نتائج معاشرے اور ملک، دونوں کو بھگتنے پڑتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو لکھنؤ یونیورسٹی میں منعقد پانچویں گومتی کتاب میلہ 2026 کا افتتاح کرنے کے بعد نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے یونیورسٹی احاطے میں لگائی گئی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود بچوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ’ایگزام واریئرز‘ تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو یہ کتاب پڑھنی اور اس کی باتوں کو اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔ یہ کتاب صرف اسکولی طلبہ ہی نہیں بلکہ ہر نوجوان اور شہری کے لیے بھی مفید ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کتاب حاصل کرنے والے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

نوجوان کتابیں نہیں پڑھتا، یہ کہنا ناانصافی ہے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کہنا کہ نوجوان کتابوں سے دور ہوگیا ہے یا سوشل میڈیا پر اپنا وقت ضائع کر رہا ہے، پوری طرح درست نہیں ہے۔ ایسا کہنا نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کتابیں ان تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔

ڈیجیٹل دور نے گاو¿ں اور شہر کے درمیان فاصلے کم کیے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل دور نے گاؤں اور شہر کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے گرام سچوالیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پہلے گاو¿ں کا پردھان اپنے گھر سے ہی گاؤں کا انتظام چلاتا تھا۔ حکومت نے گرام سچوالیے کا نظام قائم کیا اور وہاں صرف پردھان اور گرام پنچایت افسر کے بیٹھنے کا انتظام نہیں کیا بلکہ دیہی باشندوں کے لیے کانفرنس روم اور ڈیجیٹل لائبریری بھی بنائی۔

ریاست کی 57,600 گرام پنچایتوں میں لائبریری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ان لائبریریوں میں نیشنل بک ٹرسٹ کی کتابیں بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔

اپنا ’بک بینک‘ بنائیں، سہولت ملے تو اس کا بہتر استعمال کریں

وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق کتابیں خریدنے اور انہیں پڑھنے کی عادت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کتاب خریدنے کا موقع ملے تو نصابی کتابوں کے ساتھ ایسی کتابوں کو بھی ترجیح دیں جو تخلیقی صلاحیت اور مثبت سوچ کو فروغ دیں۔

کوئی اچھی ادبی تخلیق، مذہبی کتاب، کسی عظیم شخصیت کی خودنوشت یا کسی سائنس داں کی تحقیق سے متعلق کتاب انسان کو زندگی بھر تحریک دے سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں سے اپنا ’بک بینک‘ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فارغ وقت میں کتاب پڑھنے کی عادت زندگی کو نئی سمت دے سکتی ہے۔

اس موقع پر نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر ملند مراٹھے نے وزیر اعلیٰ کا شال اوڑھا کر اور کتاب پیش کرکے استقبال کیا۔ پروگرام میں گومتی کتاب میلے کے گزشتہ ایڈیشنز کے سفر اور یادگار لمحات پر مبنی مختصر فلم بھی دکھائی گئی، جسے وزیر اعلیٰ سمیت موجود مہمانوں نے دیکھا۔

تقریب میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر یوگیندر اپادھیائے، ثانوی تعلیم کی وزیر گلاب دیوی، بنیادی تعلیم کے وزیر سندیپ سنگھ، لکھنو¿ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جے پی سینی، نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے، ڈائریکٹر یوراج ملک سمیت مصنفین، ناشرین اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande