جونیئر ویمن ایشیا کپ: سپریا کی ہیٹ ٹرک، بھارت نے جنوبی کوریا کو 5-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی
موکی، چین، 12 ستمبر (ہ س)۔ ڈریگ فلک کی ماہر سپریا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت دفاعی چیمپئن بھارت نے ہفتہ کو اے ایچ ایف جونیئر ویمن ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 5-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت نے پورے میچ میں اپنا دباو
Sports-Hockey-India-Junior-Wom


موکی، چین، 12 ستمبر (ہ س)۔ ڈریگ فلک کی ماہر سپریا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت دفاعی چیمپئن بھارت نے ہفتہ کو اے ایچ ایف جونیئر ویمن ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 5-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت نے پورے میچ میں اپنا دباؤ برقرار رکھا اور خطاب کے دفاع کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا۔

بھارت کی جانب سے مدھو سدار نے 13ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ اس کے بعد 17ویں منٹ میں ملے پنالٹی کارنر پر سپریا نے شاندار ڈریگ فلک کے ذریعے بھارت کی برتری دگنی کردی۔

بھارت نے مسلسل جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 21ویں منٹ میں سکھ ویر کور نے شاندار فنش کے ساتھ ٹیم کو 3-0 کی برتری دلا دی۔ وقفے تک بھارتی دفاع نے جنوبی کوریا کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے تین گول کی برتری برقرار رکھی۔

تیسرے کوارٹر کے آغاز میں بھارت نے ایک بار پھر دباؤ بنایا۔ 33ویں منٹ میں ملے پنالٹی کارنر پر سپریا نے ایک اور شاندار ڈریگ فلک کے ذریعے اپنا دوسرا گول کیا اور بھارت کو 4-0 سے آگے کردیا۔

جنوبی کوریا نے 41ویں منٹ میں واپسی کی کوشش کی۔ یوری جیونگ نے سیٹ پیس پر گول کرکے فرق 4-1 کردیا اور اپنی ٹیم کی واپسی کی امید جگائی۔ تاہم اس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے دفاع کو مزید مضبوط کرتے ہوئے کورین ٹیم کو کوئی واضح موقع نہیں دیا۔

بھارت نے آخری کوارٹر میں بھی جارحانہ انداز برقرار رکھا اور 56ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ سپریا نے اس موقع کو بھی گول میں تبدیل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور بھارت کی 5-1 سے شاندار فتح یقینی بنادی۔

دفاعی چیمپئن بھارت اب فائنل میں چین اور جاپان کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ کرے گا۔ بھارتی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ خطاب جیتنے کے ہدف کے ساتھ فائنل میں اترے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande