صفا بیت المال و رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تلنگانہ کھمم کے کتہ گوڑم اور یلنڈو میں 15 لاکھ روپے مالیتی 100 ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
حیدرآباد،12ستمبر(ہ س)۔ صفا بیت المال انڈیا کا بنیادی مقصد معاشرے کے مستحق، غریب اور ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ انہیں خود کفیل اور باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت صفا بیت المال محض وقتی امداد تک محدود رہنے کے ب
صفا بیت المال و رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تلنگانہ کھمم کے کتہ گوڑم اور یلنڈو میں 15 لاکھ روپے مالیتی  100 ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم


حیدرآباد،12ستمبر(ہ س)۔

صفا بیت المال انڈیا کا بنیادی مقصد معاشرے کے مستحق، غریب اور ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ انہیں خود کفیل اور باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت صفا بیت المال محض وقتی امداد تک محدود رہنے کے بجائے مستحق افراد کے لیے مستقل ذریعہ معاش فراہم کرنے کی مختلف عملی منصوبہ بندی اور اقدامات انجام دے رہا ہے، تاکہ ضرورت مند خاندان دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اپنے روزگار کے ذریعے اپنے اخراجات پورے کرسکیں۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی خود روزگار فراہمی کا منصوبہ ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو تحقیق اور سروے کے بعد ٹھیلہ بنڈیاں فراہم کرکے انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔اسی مقصد کے تحت صفا بیت المال انڈیا اور رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تلنگانہ کے ضلع کھمم کے کتہ گوڑم اور یلنڈو میں خود روزگار فراہمی کے تحت 15 لاکھ روپے مالیتی 100 ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم عمل میں آئی، 11 ستمبر 2026 کو کتہ گوڑم میں 50 ٹھیلہ بنڈیاں، جبکہ 12 ستمبر 2026 کو یلنڈو میں مزید 50 ٹھیلہ بنڈیاں سروے کے بعد مستحق افراد کے حوالے کی گئیں۔کتہ گوڑم میں منعقدہ تقسیمِ ٹھیلہ بنڈی پروگرام میں صفا بیت المال کے مرکزی دفتر سے ایونٹ کوآرڈینیٹر محمد ابراہیم اللہ خان، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد مبین حذیفہ، سروے آفیسر عبدالرحمن محمد عثمان اور مقامی سطح پر ضروری تعاون میں مولانا عبد الکریم صاحب نے شرکت کی۔ یلنڈو میں منعقدہ پروگرام میں صفا بیت المال مرکزی دفترکے ذمہ داران اور مقامی سطح پر مفتی الیاس صاحب اور مولانا مفتی متین صاحب نے پروگرام کے انتظامات اور رہنمائی میں حصہ لیا۔ صفا بیت المال اور رہبر فاؤنڈیشن کی یہ مشترکہ کاوش مستحق افراد کو وقتی امداد سے آگے بڑھاتے ہوئے خود روزگار، خود کفالت اور باوقار زندگی کی طرف لے جانے کی عملی کوشش ہے۔ ٹھیلہ بنڈیوں کی فراہمی کے ذریعے ان افراد کو اپنی محنت سے مستقل آمدنی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، جو ان کے معاشی استحکام اور اپنے اہلِ خانہ کی بہتر کفالت کا ذریعہ بنے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande