
سرینگر، 12 ستمبر (ہ س):۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز جاری تفتیش کے سلسلے میں کشمیر بھر کے سات مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیں ۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ تلاشی کارروائیاں کولگام میں دو، بانڈی پورہ میں تین اور سوپور میں دو مقامات پر کی گئیں۔عہدیدار نے کہا کہ تلاشی کے دوران این آئی اے کی ٹیموں کو مقامی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی معاونت حاصل رہی۔ عہدیدار نے کہایہ تلاشی کارروائیاں سرحد پار دہشت گردی کی ایک مبینہ سازش کی تفتیش کا حصہ تھا۔جس میں پاکستان میں موجود ہینڈلرز اور مقامی 'اوور گراؤنڈ ورکرز کا نیٹ ورک ملوث ہے؛ ان مقامی افراد پر شبہ ہے کہ وہ دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو لاجسٹک اور دیگر معاونت فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مقدمے کا آغاز پولیس اسٹیشن زکورہ، سری نگر میں درج ایف آئی آر نمبر 0024/2026 سے ہوا تھا اور بعد ازاں این آئی اے نے اسے RC-02/2026/NIA/JMU کے طور پر دوبارہ درج کیا۔عہدیدار نے بتایا کہ یہ مقدمہ 'غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ 1967' کی دفعہ 23، 'آرمز ایکٹ 1959' کی دفعات 7 اور 25، اور 'دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908' کی دفعہ 4 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی کاروائی کے دوران کئ گھروں سے اہم دستاویزات, سیل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کۓ گئے ہیں تاکہ ان چیزوں کو بھی تحقیقات میں شامل ثبوتوں کے ساتھ رکھ کر عدالتی کارروائی کےلۓ ثبوت کے طور پر رکھا جائے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir