گاؤں کے پردھان کے بیٹے کا دن دہاڑے قتل، پولیس تحقیقات میں مصروف
رائے بریلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے رائے بریلی میں ہفتہ کو دن دہاڑے گاو¿ں کے پردھان کے بیٹے کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ قاتل لاش کو سڑک کے درمیان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد خوف زدہ گاوں والوں نے اپنے گھروں کے دروازے تک بند کرلیے۔ اطل
MURDER-DAYLIGHT-POLICE-


رائے بریلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے رائے بریلی میں ہفتہ کو دن دہاڑے گاو¿ں کے پردھان کے بیٹے کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ قاتل لاش کو سڑک کے درمیان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد خوف زدہ گاوں والوں نے اپنے گھروں کے دروازے تک بند کرلیے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس فارنسک ٹیم کی مدد سے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

ضلع کے ہرچندپور تھانہ علاقے کے چھتّیا گاوں کے رہنے والے رماکانت (36) ولد گنیش پرساد ہفتہ کی دوپہر اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کار سے بچھرانواں تھانہ علاقے کے کھیرہنی گاوں گیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق وہاں کچھ نوجوانوں کے ساتھ اس کا تنازعہ ہوگیا۔ اسی دوران ایک فریق کے لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر رماکانت کو قتل کردیا۔ اس کے بعد رماکانت کے ساتھ آئے دیگر ساتھی کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واردات کو انجام دینے والے ملزمین بھی وہاں سے بھاگ نکلے۔

دن دہاڑے ہوئے قتل کے بعد دیہی باشندوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ تھانہ انچارج شیام کمار پال نے بتایا کہ نوجوان کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande