گلوبل فن ٹیک فیسٹ میں بینک آف انڈیا کے 12 نئے ڈیجیٹل بینکنگ اقدامات شروع
گلوبل فن ٹیک فیسٹ میں بینک آف انڈیا کے 12 نئے ڈیجیٹل بینکنگ اقدامات شروع ممبئی، 12 ستمبر (ہ س)۔ بینک آف انڈیا نے 9 سے 11 ستمبر 2026 کے دوران منعقدہ گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026 میں اپنی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ادائیگیوں،
Bank Of India Global Fintech Fest Digital Banking Initiatives


گلوبل فن ٹیک فیسٹ میں بینک آف انڈیا کے 12 نئے ڈیجیٹل بینکنگ اقدامات شروع

ممبئی، 12 ستمبر (ہ س)۔ بینک آف انڈیا نے 9 سے 11 ستمبر 2026 کے دوران منعقدہ گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026 میں اپنی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ادائیگیوں، کارڈز، ڈیجیٹل کرنسی، خودکار بینکنگ خدمات، ضابطوں کی پابندی، صارفین کی شمولیت اور فن ٹیک تعاون سمیت مختلف شعبوں میں 12 نئے ڈیجیٹل اقدامات شروع کیے گئے۔ ینک آف انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رجنیش کرناٹک، بینک کے سینئر افسران اور ٹیکنالوجی و فن ٹیک شراکت داروں کے نمائندوں کی موجودگی میں بینک کے اسٹال کا افتتاح کیا گیا۔

یہ نئے اقدامات بینکنگ خدمات کو زیادہ آسان، محفوظ، جامع اور قابل رسائی بنانے کی بینک آف انڈیا کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ مصنوعی ذہانت، ایجنٹک کامرس، قابل پروگرام ڈیجیٹل کرنسی اور اعداد و شمار پر مبنی صارفین کی شمولیت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بینک کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر بینک آف انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رجنیش کرناٹک نے کہا کہ بھارت کا مالیاتی خدمات کا نظام ایک ایسے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جہاں جدت طرازی کے ذریعے صارفین کے لیے سہولت، تحفظ اور خدمات کے تجربے میں ٹھوس بہتری لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026 میں بینک آف انڈیا کی جانب سے پیش کیے گئے اقدامات ایک سرکاری شعبے کے بینک کی وسیع رسائی اور قابل اعتماد حیثیت کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور مضبوط شراکت داری کے نظام کے ساتھ جوڑنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب آگے بڑھتے ہوئے جامع، قابل توسیع اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق حل تیار کرنے پر بینک کی توجہ برقرار رہے گی۔

موبائل اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ڈیجیٹل ادائیگیاں : بھارت میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی بنیادی سہولتوں کے پس منظر میں بینک نے 6 اہم اقدامات پیش کیے ہیں۔ یو پی آئی ہیلپ 2.0 کے ذریعے صارفین اپنے یو پی آئی لین دین کی تاریخ دیکھ سکیں گے، شکایات درج کرکے ان کی پیش رفت کا جائزہ لے سکیں گے اور بینک آف انڈیا کے کھاتوں سے متعلق مینڈیٹس کا انتظام کرسکیں گے۔ یہ مینڈیٹس کسی بھی یو پی آئی ایپ کے ذریعے بنائے گئے ہوں، صارفین اس سہولت کے ذریعے ان کا انتظام کرسکیں گے۔ بینک آف انڈیا نے یہ سہولت اومنی نیو موبائل ایپ میں شامل کردی ہے۔ اس کے ذریعے بینک آف انڈیا کے صارفین اومنی نیو ایپ پر اپنے بینک آف انڈیا کھاتے سے متعلق مینڈیٹس دیکھ اور ان کا انتظام کرسکیں گے۔

یو پی آئی ہیلپ کی ایک اور اہم سہولت ٹرانزیکشن ری پلے ہے۔ اس کے ذریعے صارف پہلے کسی بھی یو پی آئی ایپ سے کیے گئے لین دین کو دوبارہ شروع کرسکتا ہے، بشرطیکہ بینک آف انڈیا کا کھاتا اومنی نیو ایپ سے منسلک ہو۔ بینک نے اپنے صارفین کے لیے یو پی آئی ٹیپ اینڈ پے آن پی او ایس کی سہولت بھی شروع کی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے این ایف سی سے لیس اسمارٹ فون کو معاون پوائنٹ آف سیل مشین پر صرف ٹیپ کرکے بغیر رابطے کے یو پی آئی ادائیگی کی جاسکے گی۔ بینک آف انڈیا کے صارفین اومنی نیو موبائل ایپ پر ٹیپ اینڈ پے کی سہولت فعال کرکے اسے ٹیپ اینڈ پے لین دین کے لیے اپنا پہلے سے منتخب کردہ ایپ بناسکتے ہیں۔ 5,000 روپے سے کم کی خریداری کے وقت تاجر کی جانب سے یو پی آئی کلیکٹ درخواست شروع کی جائے گی اور صارف کو صرف پی او ایس مشین پر اپنا فون ٹیپ کرنا ہوگا، جس کے بعد لین دین مکمل ہوجائے گا۔

موبائل بینکنگ کے شعبے میں ایک اور اہم اقدام یونیفائیڈ ٹکٹنگ پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم این پی سی آئی بھارت بل پے لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد میٹرو، بس اور دیگر عوامی نقل و حمل کے نظام کے لیے باہمی مطابقت رکھنے والی کیو آر کوڈ پر مبنی ٹکٹ بکنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے انضمام کے بعد جب متعلقہ نقل و حمل اور سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس نظام سے منسلک ہوجائیں گے تو بینک آف انڈیا کے صارفین اومنی نیو موبائل ایپ کے ذریعے مقامی نقل و حمل اور سیاحتی مقامات کے لیے ٹکٹ بک کرسکیں گے۔ بینک آف انڈیا نے یو پی آئی اور روپے کارڈز کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ادائیگی کے حل بھی پیش کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande