خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو سے شیئر بازار بھی متاثر، نچلی سطح سے شاندار ریکوری کے باوجود سینسیکس-نفٹی سرخ نشان میں بند
نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار نے آج پورے دن بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کے مطابق کاروبار کیا۔ خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آج کاروبار کا آغاز بھی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ خام تیل کی قیمت جیسے جیسے بڑھتی گئی
شیئربازار


نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار نے آج پورے دن بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کے مطابق کاروبار کیا۔ خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آج کاروبار کا آغاز بھی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ خام تیل کی قیمت جیسے جیسے بڑھتی گئی، ویسے ویسے شیئر بازار میں گراوٹ بھی بڑھتی چلی گئی۔ تاہم، بھارتی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے خام تیل کی قیمت 108.77 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچنے کے بعد نیچے آنے لگی، جس کے باعث شیئر بازار کی صورتحال میں بھی بہتری آنے لگی۔

انٹرا ڈے کاروبار میں سینسیکس اپنی نچلی سطح سے 756.99 پوائنٹس کی ریکوری کرنے میں کامیاب رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی دن کی نچلی سطح سے 216.70 پوائنٹس تک اچھل گیا۔ شام تقریباً 3 بجے خام تیل کی قیمت میں معمولی تیزی آنے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی رفتار ایک بار پھر کمزور پڑ گئی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.16 فیصد اور نفٹی 0.34 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 593.43 پوائنٹس یعنی 0.79 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 74,309.16 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کا دباو¿ بن جانے کی وجہ سے یہ انڈیکس 742.43 پوائنٹس یعنی 0.99 فیصد پھسل کر 74,160.16 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس گراوٹ کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بڑھا دیا، جس کے باعث سینسیکس کی رفتار میں بہتری آنے لگی۔

بازار میں حصص کی مسلسل خریداری کے باعث آج کا کاروبار ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے سینسیکس نے دن کی نچلی سطح سے 756.99 پوائنٹس کی ریکوری کی اور 14.56 پوائنٹس یعنی 0.02 فیصد کی معمولی اضافہ کے ساتھ 74,917.15 پوائنٹس کی سطح تک سبز نشان میں پہنچ گیا۔ تاہم، آخری 10 منٹ کے کاروبار میں ایک بار پھر فروخت کا دباو¿ بن گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس دن کی بلند ترین سطح سے 135.39 پوائنٹس گر گیا اور 120.83 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 74,781.76 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 207.50 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 23,270.30 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو¿ بڑھنے کی وجہ سے یہ انڈیکس 246.40 پوائنٹس یعنی 1.05 فیصد پھسل کر 23,231.40 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد بین الاقوامی بازار سے خام تیل کی قیمت میں ریکوری کی خبر آتے ہی نفٹی کی رفتار میں بھی بہتری آنے لگی۔

خام تیل کی قیمت میں ریکوری کی خبر سے حوصلہ پانے والے سرمایہ کاروں نے بازار میں مختلف شعبوں میں خریداری شروع کر دی، جس سے نفٹی میں تیزی کا رجحان بن گیا۔ مسلسل خریداری کے سہارے آج کا کاروبار ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے نفٹی دن کی نچلی سطح سے 216.70 پوائنٹس بہتر ہو کر 23,448.10 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس سطح پر ایک بار پھر فروخت کا دباو¿ بن گیا، جس کی وجہ سے نفٹی تقریباً 50 پوائنٹس پھسل گیا اور 79.70 پوائنٹس یعنی 0.34 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 23,398.10 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج پورے دن کے کاروبار کے دوران میٹل اور رئیلٹی سیکٹر کے حصص میں مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے بی ایس ای کا میٹل انڈیکس 2.40 فیصد گر گیا۔ اسی طرح رئیلٹی انڈیکس میں بھی دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔ اس کے علاوہ آٹوموبائل، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈوریبلز، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، آئل اینڈ گیس اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز انڈیکس بھی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔

دوسری جانب بینکنگ اور آئی ٹی سیکٹر کے حصص میں خریداری کے سہارے آج تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ مجموعی طور پر فروخت کے ماحول کے باوجود نفٹی کا بینکنگ انڈیکس 0.24 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح نفٹی کا آئی ٹی انڈیکس بھی 0.11 فیصد کی اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔

براڈَر مارکیٹ میں بھی آج مسلسل فروخت کا دباو رہا، جس کے باعث نفٹی کا مڈ کیپ انڈیکس 0.26 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح اسمال کیپ انڈیکس میں 0.58 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آج براڈَر مارکیٹ میں فروخت کے دباو کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ بی ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد گھٹ کر 481.56 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) رہ گئی۔ گزشتہ کاروباری دن یعنی جمعرات کو ان کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 485.07 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح آج کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 3.51 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

آج پورے دن کے کاروبار کے دوران این ایس ای میں 3,226 حصص میں فعال ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,220 حصص منافع کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے، جبکہ 2,006 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 11 حصص اضافہ کے ساتھ جبکہ 19 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 12 حصص سبز نشان میں، 37 حصص سرخ نشان میں جبکہ ایک حصص بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوا۔

آج پورے دن کے کاروبار کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے حصص میں ایچ ڈی ایف سی بینک 2.08 فیصد، ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز 1.97 فیصد، ٹیک مہندرا 1 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 0.73 فیصد اور وِپرو 0.66 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرز میں شامل رہے۔

دوسری جانب ہنڈالکو انڈسٹریز 3.21 فیصد، جے ایس ڈبلیو اسٹیل 2.99 فیصد، آئشر موٹرز 2.17 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 2.02 فیصد اور او این جی سی 2.01 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرز میں شامل رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande