پٹھانکوٹ میں ٹارگٹ کلنگ کی کوشش، دبئی سے لوٹے دو افراد دو پستول سمیت گرفتار
۔غیر ملکی ہینڈلر کی ہدایت پر واردات انجام دینے کے لیے حال ہی میں دبئی سے واپس آئے تھے چنڈی گڑھ، 11 ستمبر (ہ س)۔ کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) پٹھانکوٹ نے بیرون ملک مقیم ایک شخص کی جانب سے رچی گئی ٹارگٹ کلنگ کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے اس کے دو سات
Pathankot-Dubai-targeted-kill


۔غیر ملکی ہینڈلر کی ہدایت پر واردات انجام دینے کے لیے حال ہی میں دبئی سے واپس آئے تھے

چنڈی گڑھ، 11 ستمبر (ہ س)۔ کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) پٹھانکوٹ نے بیرون ملک مقیم ایک شخص کی جانب سے رچی گئی ٹارگٹ کلنگ کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے اس کے دو ساتھیوں کو دو جدید .30 بور پستول اور 10 زندہ کارتوس سمیت گرفتار کیا ہے۔

پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) پنجاب گورو یادو نے جمعہ کو بتایا کہ ڈھلواں، بٹالہ اور جشن پریست سنگھ ساکن گاوں بلّ ، گرداس پورکو گرفتار کیا گیا ہے۔ پستول برآمد کرنے کے علاوہ پولیس ٹیموں نے ان کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی ہے۔ ڈی جی پی گورو یادو نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزمان غیر ملکی ہینڈلر کے اشارے پر واردات انجام دینے کے لیے حال ہی میں دبئی سے واپس آئے تھے۔

کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے اے آئی جی سی آئی پٹھانکوٹ سکھمندر سنگھ مان نے کہا کہ پولیس کو پختہ اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد ٹارگٹ کلنگ کی واردات انجام دینے کے لیے گرداسپور سے بٹالہ کی جانب جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سی آئی پٹھانکوٹ کی ٹیموں نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی، جس کے نتیجے میں رویندر سنگھ عرف ڈھلوں اور جشن پریت سنگھ کو گرداسپور کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے دو .30 بور پستول اور 10 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande