
پلو ل، 11 ستمبر (ہ س)۔
سی آئی اے پلو ل کی ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پرتھلا گاو¿ں کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک دیسی کٹہ اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ لے کر کسی واردات کو انجام دینے کی کوشش میں تھا۔
سی آئی اے پلو ل کے انچارج جگمندِر سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ حو لدار منوج کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم قومی شاہراہ-19 پر گدپوری ٹول پلازہ کے قریب گشت کر رہی تھی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ پرتھلہ گاو¿ں کا رہنے والا روہت کمار غیر قانونی اسلحہ لے کر اپنی آئی-20 کار کے قریب کسی کا انتظار کر رہا ہے۔
اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے بتائی گئی جگہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھ کر روہت کار میں بیٹھنے کی کوشش کرنے لگا، لیکن ٹیم نے اسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنا نام روہت کمار بتایا۔
پولیس نے کار کی تلاشی لی تو ڈیش بورڈ سے ایک دیسی کٹہ اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزم اسلحہ رکھنے سے متعلق کوئی قانونی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہیں کر سکا۔
اس کے بعد سی آئی اے کی شکایت پر گدپوری تھانہ پولیس نے ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ