نیپال میں تباہ کن سیلاب سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہریوں کے متاثر ہونے کا اندازہ
کاٹھمنڈو، 11 ستمبر (ہِ.س.) — نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے رسوا، نواکوٹ اور دھادِنگ سمیت مختلف اضلاع میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہریوں کے براہِ راست متاثر ہونے کا ابتدائی اندازہ لگایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی تعلیم، صحت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے متع
نیپال میں تباہ کن سیلاب سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہریوں کے متاثر ہونے کا اندازہ


کاٹھمنڈو، 11 ستمبر (ہِ.س.) —

نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے رسوا، نواکوٹ اور دھادِنگ سمیت مختلف اضلاع میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہریوں کے براہِ راست متاثر ہونے کا ابتدائی اندازہ لگایا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کی تعلیم، صحت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کو ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر وکاس دیوکوٹا نے یہ اعداد و شمار پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ باگمتی صوبائی حکومت اور وزارت کے مختلف ذرائع کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر متاثرہ آبادی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

سکریٹری دیوکوٹا نے کمیٹی کو بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے بچا کر ہولڈنگ سینٹروں میں رکھے گئے افراد میں سے 25 افراد کو دست کی شکایت ہوئی ہے۔ تاہم، اراکینِ پارلیمنٹ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دست کے علاوہ اب تک کسی سنگین وبا یا دیگر شدید بیماری کے پھیلنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande