باکس آفس پر ’مرزا پور: دی مووی‘ کا جلوہ، دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا
پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دویندو جیسے باصلاحیت فنکاروں سے سجی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ 4 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے محض ایک ہفتے کے اندر دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا ہند
باکس آفس پر ’مرزا پور: دی مووی‘ کا جلوہ، دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا


پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دویندو جیسے باصلاحیت فنکاروں سے سجی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ 4 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے محض ایک ہفتے کے اندر دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔فلم نے اب تک دنیا بھر میں تقریباً 213 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، جبکہ ہندوستان میں اس کی کمائی 148 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم کو خاص طور پر اتر پردیش اور بہار کے سنگل اسکرین سینما گھروں میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔پورے ہفتے فلم کی کمائی شانداررہی اور جمعرات کو بھی اس نے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا نیٹ کلیکشن کیا۔ رات کے شوز میں بھی ناظرین کی اچھی بھیڑ دیکھی گئی۔ ملک بھر میں فلم کی آکیوپینسی تقریباً 43 فیصد رہی، جبکہ لکھنؤ اور جے پور جیسے شہروں میں یہ شرح 60 فیصد سے بھی زیادہ درج کی گئی۔دنیا بھر میں 213 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ’مرزا پور: دی مووی‘ رواں سال سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی فلم کو ملنے والی مثبت پذیرائی نے اس کے کاروبار کو مزید رفتار دی ہے۔اب فلم کی نظریں ٹاپ تھری میں جگہ بنانے پر ہیں۔ آنے والے دنوں میں ’مرزا پور: دی مووی‘ کی کمائی کہاں تک پہنچتی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande