جموں و کشمیر حکومت نے تعمیراتی وضوابط میں ترامیم کے لیے فریقین کی آراء طلب کیں
جموں، 11 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر یکساں تعمیراتی ضوابط 2021 میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے عوام اور متعلقہ فریقین سے اعتراضات، تجاویز اور آراء طلب کرلی ہیں۔ محکمہ ہاؤسنگ و شہری ترقی کی جانب سے 9 ستمبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطا
Jk govt


جموں، 11 ستمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر یکساں تعمیراتی ضوابط 2021 میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے عوام اور متعلقہ فریقین سے اعتراضات، تجاویز اور آراء طلب کرلی ہیں۔

محکمہ ہاؤسنگ و شہری ترقی کی جانب سے 9 ستمبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجوزہ ترامیم جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کی دفعہ 397 کے تحت پیش کی گئی ہیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اپنی اعتراض، تجویز یا رائے تحریری طور پر محکمہ ہاؤسنگ و شہری ترقی کو جمع کرا سکتا ہے۔ اس کے لیے سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات یا تجاویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔ مجوزہ ترامیم کو نوٹیفکیشن کے ساتھ ضمیمہ ’اے‘ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب کرایا جائے گا۔

حکومت کے مطابق ان ترامیم کا مقصد عمارتوں کی اجازت اور شہری ترقی سے متعلق ضابطہ جاتی نظام کو مزید بہتر اورمؤثر بنانا ہے۔ یکساں تعمیراتی ضوابط 2021 کے تحت عمارتوں کی اجازت کا نظام پہلے ہی نافذ ہے جبکہ نئی ترامیم کے ذریعے آن لائن کارروائی سمیت مختلف طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال فروری میں بھی یکساں تعمیراتی ضوابط 2021 میں ترامیم کی تھیں، جن میں خوردہ دکانوں کی مختلف اقسام اور رجسٹرڈ تکنیکی افراد سے متعلق دفعات شامل تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande