حکومت نے جموں خطے کے لیے دو بڑے منصوبوں کی تجویز کو منظوری دی
جموں، 11 ستمبر (ہ س)۔ جموں وکشمیرحکومت نے جموں خطے کے لیے دو بڑے منصوبوں سمیت سوپور میں سبزی منڈی اور مواصلات کے بغیر دیہات میں فور جی موبائل خدمات کی فراہمی کے لیے اہم تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ ا
Jk govt


جموں، 11 ستمبر (ہ س)۔

جموں وکشمیرحکومت نے جموں خطے کے لیے دو بڑے منصوبوں سمیت سوپور میں سبزی منڈی اور مواصلات کے بغیر دیہات میں فور جی موبائل خدمات کی فراہمی کے لیے اہم تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں مٹھی فلائی اوور سے بی سی روڈ پر شکنتلا تھیٹر کے قریب تک 1.955 کلومیٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر کو انتظامی منظوری دی گئی۔ منصوبے پر تقریباً 386.83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

فلائی اوور بخشـی نگر مارکیٹ اور مہیش پورہ روٹری جیسے جموں شہر کے مصروف علاقوں سے گزرے گا۔ منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور اسے پانچ سال کے اندر مکمل کرنے کی تجویز ہے۔

کابینہ نے سانبہ ضلع کی وجے پور تحصیل کے گاؤں پیکھری میں 671 کنال 15 مرلہ اراضی محکمہ صنعت و تجارت کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس اراضی پر ’’بھاویا‘‘ اسکیم کے تحت صنعتی پارک قائم کیا جائے گا، جس سے صنعتی سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے مواقع کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ کابینہ کے تمام منظور شدہ فیصلے حتمی منظوری کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande