ڈیجیٹل فصل سروے کے مقررہ اہداف پورے نہ کرنے پر چار اہلکار معطل
جموں، 11 ستمبر(ہ س)۔ ضلع سانبہ میں جاری ڈیجیٹل فصل سروے کے مقررہ اہداف پورے نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر سانبہ آیوشی سودن نے محکمہ زراعت اور محکمہ دیہی ترقی کے چار اہلکاروں کو معطل کردیا۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں محکمہ زراعت کے
Suspended


جموں، 11 ستمبر(ہ س)۔

ضلع سانبہ میں جاری ڈیجیٹل فصل سروے کے مقررہ اہداف پورے نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر سانبہ آیوشی سودن نے محکمہ زراعت اور محکمہ دیہی ترقی کے چار اہلکاروں کو معطل کردیا۔

معطل کیے گئے اہلکاروں میں محکمہ زراعت کے اے ای اے جتیندر کمار اور سنیل کھجوریہ جبکہ محکمہ دیہی ترقی کے پنچایت سکریٹری سریندر سنگھ اور وشال راسگوترا شامل ہیں۔

یہ کارروائی ضلع میں ڈیجیٹل فصل سروے کی پیش رفت کے جائزے کے دوران مقررہ اہداف حاصل نہ ہونے کے بعد کی گئی۔

حکام کے مطابق جموں و کشمیر بھر میں زمین اور فصلوں کا ڈیجیٹل سروے جاری ہے، جس کے تحت سانبہ ضلع میں مختلف محکموں کی ٹیمیں سروے کے کام میں مصروف ہیں۔

معطلی کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوگئے ہیں اور متعلقہ محکموں سمیت اعلیٰ حکام کو بھی اس کارروائی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande