بی جے پی نے دہلی میں ضلع اور مورچہ کے انچارج مقرر کیے
نئی دہلی، 11 ستمبر(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی ریاستی صدر ہرش ملہوترا کی منظوری سے اور اعلی قیادت سے مشاورت کے بعددہلی پردیش کے ضلع انچارج اور ضلع شریک انچارج اور مختلف مورچوں کے انچارج اور شریک انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ پارٹی نے اپن
انچارج


نئی دہلی، 11 ستمبر(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی ریاستی صدر ہرش ملہوترا کی منظوری سے اور اعلی قیادت سے مشاورت کے بعددہلی پردیش کے ضلع انچارج اور ضلع شریک انچارج اور مختلف مورچوں کے انچارج اور شریک انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ پارٹی نے اپنی فہرست جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

فہرست کے مطابق کیشو پورم ضلع میں ریچا پانڈے مشرا کو ضلع انچارج اور منوج تیاگی کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ چاندنی چوک میں دنیش پرتاپ سنگھ کو انچارج اور دھیرج للت جوشی کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

شمال مشرقی ضلع میں نریش وششٹ اور سنیت چوہان انچارج اور شریک انچارج ہوں گے، نوین شاہدرہ میں، یوگیش اتریہ انچارج اور روہتاش بدھوری شریک انچارج، میور وہار میں، سنیل یادو انچارج اور پرویش شرما شریک انچارج اور شاہدرہ میں، وکرم بدھوری انچارج اور ساگر تیاگی شریک انچارج ہوں گے۔

نئی دہلی ضلع کاوجے سولنکی کو انچارج اور سچن بھاسن کو شریک انچارج، کرول باغ کا ستیہ نارائن گوتم کو انچارج اور پروینا شرما کوشریک انچارج اور شمال مغربی ضلع کاچودھری مہک سنگھ کو انچارج اور رنویر تنور کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

کرشنا دیو سنگھ (کرشنا) کو بیرونی دہلی ضلع کا انچارج اور ستندر سنگھ کو شریک انچارج، مغربی دہلی کاونود بچتی کو انچارج اور آدتیہ جھا کو شریک انچارج، نجف گڑھ کاراجن تیواری کو انچارج اور بھوپیندر گپتا کو شریک انچارج، مہرولی کا منیش سنگھ (کرول باغ) کو انچارج اور آزاد شرما کوشریک انچارج اورجنوبی دہلی کا گورو کھاری کو انچارج اور بجرنگ شکلا کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔

پارٹی کے مختلف محاذوں کے انچارج اور شریک انچارج بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ یوتھ فرنٹ کی ذمہ داری روہت چہل کو انچارج اور ارون درال کو شریک انچارج کے طور پر دی گئی ہے۔ مہیلا مورچہ میں آرتی مہرا انچارج اور ساریکا جین شریک انچارج ہوں گی۔

ایس سی مورچہ میںکوشل مشرا کو انچارج اور سونا کماری کو شریک انچارج،او بی سی مورچہ میں ونے راوت کو انچارج اور آزاد سنگھ کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ اقلیتی مورچہ میں محمد ہارون انچارج ہوں گے اور گرمیت سنگھ سورا شریک انچارج ہوں گے۔

کسان مورچہ میں راج کمار بلن کو انچارج اور مہیش تومر کو شریک انچارج بنایا گیا ہے، پوروانچل مورچہ میں بپن بہاری سنگھ کو انچارج اور بریجیش رائے کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ درج فہرست قبائل مورچہ میں رنجیت کشیپ کو انچارج اور سندر چودھری (میور وہار) کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande