
صنعا،10ستمبر(ہ س )۔
یمن میں جاری داخلی جنگ میں کمی کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔حوثیوں نے یکے بعد دیگرے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔تازہ ترین اطلاع کے مطابق یمن میں حوثیوں نے
ساحلی شہر المخا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
عالمی ذرائع کے مطابق المخا کا
کنٹرول سنبھالنے کے بعد حوثی اب اہم اسٹریٹیجک گزر گاہ باب المندب کے مزید قریب
پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب یمن کے وزیرِ دفاع طاہر
العقیلی کے قافلے پر حملہ کر کے انہیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق یمنی وزیرِ دفاع الصالح گورنریٹ کے دورے پر تھے جہاں ان کے قافلے
پر حملہ کیا گیا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع کے ایک محافظ کو قیدی
بنا لیا گیا جبکہ وزیرِ دفاع کے محصور ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ