پرینیتی چوپڑا کی نئی مسٹری سیریز ’شک: ٹرسٹ نو ون‘ کا ٹریلر ریلیز
پرینیتی چوپڑا کی مسٹری تھریلر سیریز ’شک: ٹرسٹ نو ون‘ جلد ہی فلم شائقین کے درمیان آنے والی ہے۔ سیریز کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں پرینیتی کے ساتھ طاہر راج بھسین، سونی رازدان، جینیفر ونگٹے، سمت ویاس اور ہرلین سیٹھی اہم کرداروں میں نظر آ
Trailer-Parineeti-Chopra-Shaak-Trust-No-One-releas


پرینیتی چوپڑا کی مسٹری تھریلر سیریز ’شک: ٹرسٹ نو ون‘ جلد ہی فلم شائقین کے درمیان آنے والی ہے۔ سیریز کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں پرینیتی کے ساتھ طاہر راج بھسین، سونی رازدان، جینیفر ونگٹے، سمت ویاس اور ہرلین سیٹھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رینسل ڈی’سلوا کی ہدایت کاری میں بنی اس سیریز کے پروڈیوسر فلمساز سدھارتھ پی ملہوترا ہیں۔ کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے، جس کی نو سال قبل اسپتال سے نومولود بیٹی چوری ہو جاتی ہے۔

ٹریلر کی ابتدا پرینیتی کے کردار سے ہوتی ہے، جو ہر حال میں اپنی بچی کی حفاظت کرنے کا عزم کرتی ہے، لیکن ایک رات اسپتال سے اس کی بیٹی کے غائب ہونے کے بعد اس کی پوری زندگی بدل جاتی ہے۔ بیٹی کو تلاش کرنے کی کوشش میں وہ مسلسل کئی سوالات اور راز کے درمیان پھنستی چلی جاتی ہے۔ کہانی میں یہ راز بھی برقرار رہتا ہے کہ آیا وہ ذہنی طور پر ٹوٹ چکی ہے یا پھر کسی بڑی سازش کا شکار ہوئی ہے۔

سیریز کے ٹریلر میں خوف، جذباتی کشمکش، دھوکے اور راز کی کئی پرتیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ بیٹی کی تلاش میں ماں کا سفر کہانی کو مسلسل سنسنی خیز بنائے رکھنے کا وعدہ کرتا ہے۔ ’شک: ٹرسٹ نو ون‘ کی ہدایت کاری رینسل ڈی’سلوا نے کی ہے اور یہ سیریز 24 ستمبر کو نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande