بڈگام میں چیتے کے حملے میں 16 بھیڑیں ہلاک، 17 زخمی
سرینگر، 10 ستمبر (ہ س )۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں تیندوے کے بھیڑکے ریوڑ پر حملہ کرنے سے سولہ بھیڑیں ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تیندوے نے بھیڑوں پر حملہ کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جانور ر
تصویر


سرینگر، 10 ستمبر (ہ س )۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں تیندوے کے بھیڑکے ریوڑ پر حملہ کرنے سے سولہ بھیڑیں ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تیندوے نے بھیڑوں پر حملہ کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جانور رات کے وقت چاڈورہ کے بڈی پورہ گاؤں میں مویشیوں کے باڑے میں داخل ہوا اور ریوڑ پر حملہ کیا۔بھیڑوں کے مالک نے کہا کہ ہم اپنی روزی روٹی کے لیے مویشیوں پر انحصار کرتے ہیں اور اس واقعے نے ہمیں کافی مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ مویشیوں کے نقصان پر فوری امداد اور معاوضہ فراہم کیا جائے۔مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر بھی زور دیا کہ وہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرے اور علاقے میں مزید حملوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande