
نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔ گاڑیوں کے پرزے بنانے والی کمپنی ہیرو موٹرز لمیٹڈ کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) سرمایہ کاروں کے لیے 16 ستمبر کو کھلے گی۔ اس میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کار 18 ستمبر تک بولی لگا سکتے ہیں۔ اس کے لیے قیمت کا دائرہ (پرائس بینڈ) 79 سے 84 روپے فی شیئر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے شیئرز کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ 23 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ہیرو موٹرز لمیٹڈ نے کہا کہ ایک ہزار کروڑ روپے کے اس آئی پی او میں 600 کروڑ روپے کے نئے شیئرز اور تقریباً 400 کروڑ روپے کی فروخت پیشکش (او ایف ایس) شامل ہوگی۔ نئے شیئرز جاری کرنے سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 190 کروڑ روپے کچھ بقایا قرضوں کی ادائیگی یا قبل از وقت ادائیگی میں استعمال کیے جائیں گے۔ 200 کروڑ روپے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں واقع کمپنی کی یونٹ میں پیداواری صلاحیت میں توسیع کے لیے ضروری آلات خریدنے پر خرچ کیے جائیں گے۔ باقی رقم کو اسٹریٹجک اقدامات اور عام کاروباری ضروریات کے لیے رکھا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق 10 روپے کی بنیادی قیمت والے اس ایشو میں سرمایہ کار کم از کم 178 ایکویٹی شیئرز کے لیے اور اس کے بعد 178 ایکویٹی شیئرز کے ملٹی پل (مضارب) میں بولی لگا سکتے ہیں۔
یہ کمپنی بھارت کی معروف آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو امریکہ، یورپ، بھارت اور آسیان خطے میں آٹوموٹیو اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایم) کے لیے اعلیٰ معیار کے انجینیئرڈ پاور ٹرین حل ڈیزائن بناتی، تیار کرتی ،مینوفیکچرنگ اور سپلائی کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد