
بیجنگ،10ستمبر(ہ س )۔
چینی شہر چنگ ڈاؤ میں شپ یارڈ
میں مرمت کے لیے کھڑے غیر ملکی مال بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق غیر ملکی جہاز میں لگنے والی آگ
سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے سرچ
اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔چینی صدر نے حادثے کی تحقیقات کے ساتھ ذمے داروں کے خلاف
کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم حادثے میں لاپتہ افراد کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے اور ممکنہ متاثرین کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
صدر شی نے حادثے کی فوری اور جامع تحقیقات کے ساتھ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ