کوئینز پارک اوول میں براوو، پولارڈ اور نارائن کے نام پر اسٹینڈ، تین ٹی 20 کھلاڑیوں کو ملااعزاز
پورٹ آف اسپین، یکم ستمبر (ہ س)۔ترینیداد اور ٹوباگو کے جدید دور کے تین عظیم ترین کرکٹرز ڈوین براوو، کیرون پولارڈ اور سنیل نارائن کو ان کے شاندار کرکٹ کیریئر کے لیے خصوصی اعزاز دیا گیا ہے۔ تاریخی کوئینز پارک اوول کے ایک اسٹینڈ کا نام ان کے اعزاز میں
اعزاز


پورٹ آف اسپین، یکم ستمبر (ہ س)۔ترینیداد اور ٹوباگو کے جدید دور کے تین عظیم ترین کرکٹرز ڈوین براوو، کیرون پولارڈ اور سنیل نارائن کو ان کے شاندار کرکٹ کیریئر کے لیے خصوصی اعزاز دیا گیا ہے۔ تاریخی کوئینز پارک اوول کے ایک اسٹینڈ کا نام ان کے اعزاز میں براوو، پولارڈ اور نارائن اسٹینڈ رکھ دیا گیا ہے۔

نئے نام کے اسٹینڈ کی نقاب کشائی کوئینز پارک کرکٹ کلب (کیو پی سی سی) نے پیر کو ترینیداد اور ٹوباگو کے 64 ویں یوم آزادی کے موقع پر کی گئی۔ پہلے اس اسٹینڈ کو 'ٹرنی پاس اسٹینڈ' کے نام سے جانا جاتا تھا۔

یہ اعزاز بین الاقوامی اور فرنچائز کرکٹ میں تینوں کھلاڑیوں کے تعاون کے ساتھ ساتھ ٹی 20 کرکٹ کی عالمی ترقی میں ان کے کردار کے لیے وقف ہے۔ تینوں کھلاڑی ترینیداد اور ٹوباگو کرکٹ کی شناخت اور دنیا بھر میں کیریبین ٹی 20 کرکٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ میں نمایاں چہرے رہے ہیں۔

کوئینز پارک اوول اب ترینیداد اور ٹوباگو کی بہت سی مشہورشخصیات سے جڑاہوا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں برائن لارا پویلین، ڈیرک مرے پلیئرز گیلری، جیفری اسٹولمیر اسٹینڈ، لیری کانسٹینٹین اسٹینڈ، گیری گومز میڈیا سینٹر اور سیرل ایل ڈوپری اسٹینڈ بھی ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں ایک خاص مقام

کیرون پولارڈ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مقابلے کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 700 سے زیادہ ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور اور ان کے نام 14,000 سے زیادہ رنز اور 330 سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

ڈوین براوو ٹی 20 کرکٹ کے کامیاب ترین آل راو¿نڈرز میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 631 ٹی 20 آئی وکٹیں حاصل کیں، جو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت مردوں کی ٹی 20 آئی کرکٹ میں سب سے زیادہ تھیں۔ ان کے نام قریب 7,000 رن بھی ہیں۔

سنیل نارائن حال ہی میں ٹی 20 کرکٹ میں 650 وکٹیں مکمل کرنے والے تاریخ کے دوسرے گیندباز بن گئے۔ وہ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھی ہیں۔

تینوں کھلاڑیوں نے متعدد خطاب جیتے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ اور دنیا کی دیگر بڑی ٹی 20 لیگوں میں خود کو ممتاز کیا ہے۔

تین لیجنڈ ایک ہی ٹیم میں دوبارہ شامل ہوئے

تینوںمایہ نازکھلاڑی اس وقت ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی 2026 کیریبین پریمیئر لیگ مہم کے حصے کے طور پر ترینیداد اور ٹوباگو میں ہیں۔ جبکہ پولارڈ اور نارائن ٹیم کے لیے میدان میں کھیل رہے ہیں، براوو ٹیم کے کوچنگ عملے سے وابستہ ہیں۔

کوئنز پارک کرکٹ کلب نے کہا کہ اسٹینڈ کا نام رکھنا نہ صرف کھلاڑیوں کے اعداد و شمار اور اعزازات کو خراج تحسین ہے بلکہ ترینیداد اور ٹوباگو سے عالمی کرکٹ کے اعلی درجے تک ان کے سفر اور کرکٹرز کی نئی نسل کو دی گئی تحریک کو بھی خراج تحسین ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande