گنگا اور کوسی ندی کے پانی کی سطح میں قدرے کمی
بھاگلپور، یکم ستمبر (ہ س) ۔ ضلع کے نوگچھیا سب ڈویژن کے سرحدی علاقوں میں منگل کی صبح گنگا اور کوسی ندیوں کے پانی کی سطح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اگرچہ پانی کی سطح میں کمی نے بہاؤ کو سست کر دیا ہے، لیکن اس سے پشتوں پر خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ جزوی
گنگا ۔کوسی کے پانی کی سطح میں قدرے کمی، پشتوںپر  خطرہ برقرار


بھاگلپور، یکم ستمبر (ہ س) ۔ ضلع کے نوگچھیا سب ڈویژن کے سرحدی علاقوں میں منگل کی صبح گنگا اور کوسی ندیوں کے پانی کی سطح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اگرچہ پانی کی سطح میں کمی نے بہاؤ کو سست کر دیا ہے، لیکن اس سے پشتوں پر خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ جزوی کمی کے باوجود ندی خطے کے تمام اہم پشتوں پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔ منگل کی صبح محکمہ آبی وسائل سے موصولہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ندی کا پانی مسلسل اسماعیل پور-بندٹولی، راگھوپور، مدراونی، اور چورہار پشتوں کے نچلے حصے کو چھو رہا ہے۔ جزوی کمی کے باوجود گنگا ندی اسماعیل پور-بندٹولی میں خطرے کے سرخ نشان (31.60 میٹر) سے 35 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ راگھو پور کا علاقہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ یہاں گنگا کے پانی کی سطح آج صبح 32.85 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو انتباہی سطح (32.68 میٹر) سے 17 سینٹی میٹر زیادہ ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 5 سینٹی میٹر کمی آئی ہے، لیکن ندی کا تیز دھاربراہ راست پشتوں کے نچلے حصے سے ٹکرا رہا ہے۔ بقیہ پشتوں اور مین ریلوے لائن کو بچانے کے لیے فلڈ فائٹنگ کا کام، بشمول بولڈر اور جیو بیگ پچنگ،محکمہ آبی وسائل کے اعلیٰ انجینئروں اور ماہرین کی نگرانی میں جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande