(اپ ڈیٹ) الموڑہ میں ملبے میں دبے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں برآمد
الموڑہ (اتراکھنڈ)، یکم ستمبر (ہ س)۔ ضلع کے ہَوال باغ بلاک کے وڈّیُوڑا گاؤں میں بارش کے بعد اچانک آنے والے ملبے کی زد میں ایک رہائشی مکان آ گیا۔ اس واقعے میں ماں، بیٹے اور بیٹی کی موت ہو گئی۔ مسلسل بارش کے دوران وڈّیُوڑا گاؤں کے رہائشی راجندر رام کے
(اپ ڈیٹ) الموڑہ میں ملبے میں دبے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں برآمد


الموڑہ (اتراکھنڈ)، یکم ستمبر (ہ س)۔ ضلع کے ہَوال باغ بلاک کے وڈّیُوڑا گاؤں میں بارش کے بعد اچانک آنے والے ملبے کی زد میں ایک رہائشی مکان آ گیا۔ اس واقعے میں ماں، بیٹے اور بیٹی کی موت ہو گئی۔ مسلسل بارش کے دوران وڈّیُوڑا گاؤں کے رہائشی راجندر رام کے گھر میں ملبہ داخل ہو گیا۔ واقعے کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی علی الصبح ساڑھے تین بجے تیز بارش کے دوران ان کے گھر میں ملبہ داخل ہو گیا۔ اس حادثے میں گھر کے اندر موجود راجندر رام کی اہلیہ پریما دیوی (42)، بیٹا منیش (18) اور بیٹی کلپنا (19) ملبے میں دب گئے۔

اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی آر ایف، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم، مقامی پولیس فورس اور ایس ڈی آر ایف کے جوانوں نے شدید بارش اور دشوار گزار حالات کے درمیان ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے دوران تینوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر ونیت پال نے بتایا کہ تینوں لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اس واقعے میں دوسرے کمرے میں سو رہے راجندر رام محفوظ بچ گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande