رشمیکا مندانا کی فلم ’میسا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان
اداکارہ رشمیکا مندانا کی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’میسا‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رویندر پلے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 27 نومبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو ہندوستان کی ابتدائی خواتین مرکزی کرداروں پر مبنی پین
رشمیکا مندانا کی فلم ’میسا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان


اداکارہ رشمیکا مندانا کی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’میسا‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رویندر پلے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 27 نومبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو ہندوستان کی ابتدائی خواتین مرکزی کرداروں پر مبنی پین انڈیا فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

فلم کے میکرز کی جانب سے اب تک رشمیکا کے مختلف لُک پر مبنی پوسٹر جاری کیے گئے ہیں، جن میں ان کا انتہائی پُرجوش اور طاقتور انداز دیکھنے کو ملا ہے۔ ان پوسٹروں کے بعد فلم کے حوالے سے ناظرین کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

’میسا‘ میں رشمیکا ایک ایسے مضبوط اور چیلنجنگ کردار میں نظر آئیں گی، جو ان کے اب تک کے ادا کیے گئے کرداروں سے کافی مختلف بتایا جا رہا ہے۔ فلم کے ذریعے اداکارہ پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ایکشن سے بھرپور اور انتہائی سنجیدہ کردار میں دکھائی دیں گی۔انفارمولا فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ایک جذباتی ایکشن تھرلر ہے، جس کی کہانی قبائلی علاقوں کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ فلم میں ایکشن کے ساتھ جذباتی کہانی اور بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے شاندار مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

رشمیکا نے سوشل میڈیا پر فلم میں اپنے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فلم کے پوسٹروں میں اداکارہ کا بدلا ہوا اور طاقتور لُک پہلے ہی مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن چکا ہے۔’میسا‘ کے ذریعے میکرز ایک خاتون مرکز کہانی کو پین انڈیا سطح پر پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اب 27 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رشمیکا کا نیا روپ ناظرین پر کتنا اثر چھوڑتا ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande