
کاٹھمنڈو، یکم ستمبر (ہ س)۔ نیپال-بھارت رابطہ اجلاس میں سرحد پر واقع بیتڈی کی جھولاگھاٹ چوکی کے ذریعے نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے آپریشن کا وقت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اب جھولاگھاٹ ناکا گرمیوں کے موسم میں صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک اور سردیوں کے موسم میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک چلایا جائے گا۔
بیتڈی کی چیف ڈسٹرکٹ آفیسر مینا آریہال نے کہا کہ میٹنگ میں سرحدی سلامتی، جرائم پر قابو پانے، آفات کے انتظام، معلومات کے تبادلے، تجارت کو آسان بنانے اور سرحدی علاقے میں رہنے والے شہریوں سے متعلق مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جھولاگھاٹ میں جھولا پل کی دیکھ بھال اور مرمت کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈی او آریہال کے مطابق ہندوستانی فریق کو مطلع کیا گیا ہے کہ نیپال کی طرف سے رواں مالی سال کے اندر پل کی مرمت کر دی جائے گی۔
ہندوستان کے بیتڈی، دارچولا اور پتھورا گڑھ کے علاقے میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات کے دوران فوری معلومات کے اشتراک اورراحت اور بچاو¿ کی کارروائیوں کے لیے دونوں ممالک کے انتظامی اور حفاظتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی