مہنگا ہوا 19 کلوگرام والا کمرشل گیس سلنڈر، 14.2 کلوگرام والے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مہینے کے پہلے ہی دن ایل پی جی گیس صارفین کو جھٹکا دے دیا۔ آج 19 کلوگرام والے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 9.50 روپے فی سلنڈر سے لے کر 12 روپے فی سلنڈر تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ البتہ
علامتی تصویر


نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مہینے کے پہلے ہی دن ایل پی جی گیس صارفین کو جھٹکا دے دیا۔ آج 19 کلوگرام والے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 9.50 روپے فی سلنڈر سے لے کر 12 روپے فی سلنڈر تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ البتہ گھریلو استعمال میں آنے والے 14.2 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر (رسوئی گیس) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی کے مطابق، قیمت میں کیے گئے اضافے کے بعد دہلی میں کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر 9.50 روپے مہنگا ہو کر 2,738 روپے کی جگہ 2,747.50 روپے کی قیمت پر ملنے لگا ہے۔ اسی طرح ممبئی میں کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر 9.50 روپے مہنگا ہو کر 2,691.50 روپے کی جگہ 2,701 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 11.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا میں آج سے 19 کلوگرام والا ایل پی جی گیس سلنڈر 2,872.50 روپے کی جگہ 2,884 روپے کی قیمت پر مل رہا ہے۔اس کے علاوہ چنئی میں کمرشل گیس سلنڈر 10.50 روپے مہنگا ہو کر 2,906 روپے کی جگہ 2,916.50 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ دہلی سے متصل این سی آر ریجن کی بات کریں تو نوئیڈا میں کمرشل گیس سلنڈر 9.50 روپے بڑھ کر 2,738 روپے کی جگہ 2,747.50 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ گروگرام میں 19 کلوگرام والا ایل پی جی گیس سلنڈر 9.50 روپے مہنگا ہو کر 2,755 روپے کی جگہ 2,764.50 روپے کی قیمت پر مل رہا ہے۔ وہیں غازی آباد میں 19 کلوگرام والا ایل پی جی گیس سلنڈر 9.50 روپے مہنگا ہو کر 2,738 روپے کی جگہ 2,747.50 روپے کی قیمت پر آ گیا ہے۔

گیس سلنڈر کے مہنگا ہونے سے ریستوران، ڈھابہ یا کیٹرنگ سروس چلانے والے کمرشل زمرے کے صارفین پر بوجھ پڑے گا۔ ایل پی جی گیس کی قیمت میں یہ اضافہ صرف کمرشل زمرے والے سلنڈر میں ہی کیا گیا ہے۔ گھریلو استعمال میں آنے والے 14.2 کلوگرام والے سلنڈر (رسوئی گیس) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande