
نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباو بنا رہا۔ وہیں ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں آئی تیزی کے سبب مہنگائی بڑھنے کے اندیشے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کیے جانے کے اشارے کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 0.70 فیصد گر کر 53,185.90 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.33 فیصد گر کر 7,686.14 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیسڈیک 0.12 فیصد پھسل کر 26,370.89 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.11 فیصد کی تیزی کے ساتھ 53,243.56 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران دباو کا ماحول بنا رہا۔ سی اے سی انڈیکس 0.80 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,334.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ڈی اے ایکس انڈیکس نے 311.88 پوائنٹس یعنی 1.19 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 26,258.11 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ لندن اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں گزشتہ سیشن کے دوران کوئی ہلچل نہیں ہوئی۔ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے چھ انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں برقرار ہیں۔ گفٹ نفٹی 88 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد گر کر 24,138 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.79 فیصد پھسل کر 5,709.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 279.99 پوائنٹس یعنی 1.11 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 25,287 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔دوسری جانب، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 720.30 پوائنٹس یعنی 1.56 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 46,848.77 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتا کمپوزٹ انڈیکس 0.83 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,579.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 0.05 فیصد کے اضافے کے ساتھ 66,348 پوائنٹس کی سطح پر، کوسپی انڈیکس 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 6,821.75 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.03 فیصد کی معمولی مضبوطی کے ساتھ 3,987.56 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.01 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 1,595.31 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن