ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو میں نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈ
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو میں نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ اس خریداری کے باوجود پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار میں یہ دونوں انڈیکس سرخ نشان سے ریکور کرکے سبز نشان میں پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.42 فیصد اور نفٹی 0.16 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 438.68 پوائنٹس یعنی 0.56 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 78,516.08 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے یہ انڈیکس گر کر 78,451.99 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے سینسیکس بڑھ کر 78,757.40 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد ایک بار پھر فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال دوبارہ کمزور پڑنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 333.57 پوائنٹس گر کر 78,621.19 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 97.10 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد گر کر 24,538.90 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے صبح 10 بجے کے قریب نفٹی بڑھ کر 24,630.40 پوائنٹس تک آ گیا۔ اس کے بعد بازار میں ایک بار پھر فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال کمزور پڑنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 38.45 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,597.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,804 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,551 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,253 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 14 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 16 شیئر فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 21 شیئر سبز نشان میں اور 29 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، او این جی سی اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئر 2.74 فیصد سے لے کر 1.22 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، بجاج فنانس، بجاج فنسرو، ٹرینٹ لمیٹڈ، شری رام فنانس اور جیو فنانشل کے شیئر 3.74 فیصد سے لے کر 1.05 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande