اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا پہلی سہ ماہی میں خالص منافع 13.7 فیصد بڑھ کر 24,113 کروڑ روپے
ممبئی، 07 اگست (ہ س):۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق بینک کا مجموعی (کنسولیڈیٹڈ) خالص منافع 13.73 فیصد اضافے کے ساتھ 24,113 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا پہلی سہ ماہی میں خالص منافع 13.7 فیصد بڑھ کر 24,113 کروڑ روپے


ممبئی، 07 اگست (ہ س):۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق بینک کا مجموعی (کنسولیڈیٹڈ) خالص منافع 13.73 فیصد اضافے کے ساتھ 24,113 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

بینک نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع میں بتایا کہ رواں مالی سال کی اپریل تا جون سہ ماہی میں اس کا مجموعی خالص منافع 24,113 کروڑ روپے رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال 2025-26 کی اسی مدت میں یہ 21,201.47 کروڑ روپے تھا۔ اس سے قبل جنوری تا مارچ سہ ماہی میں بینک نے 19,642.87 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔

ایس بی آئی کے مطابق، علیحدہ بنیاد پر بینک کا خالص منافع سالانہ بنیاد پر 10.23 فیصد بڑھ کر 21,121.22 کروڑ روپے ہو گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اپریل تا جون سہ ماہی میں 19,160.44 کروڑ روپے تھا۔

اس عرصے میں بینک کی مجموعی آمدنی بڑھ کر 1.43 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.35 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ دوسری جانب، بینک کے کل اخراجات بھی بڑھ کر 1.10 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے، جبکہ ایک سال قبل اسی مدت میں یہ 1.04 لاکھ کروڑ روپے تھے۔

بینک نے بتایا کہ اپریل تا جون سہ ماہی میں ناقابلِ وصول قرضوں (این پی اے) کے لیے کیے جانے والے پروویژن کم ہو کر 3,359 کروڑ روپے رہ گئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 4,934 کروڑ روپے تھے۔ تاہم، یہ رقم گزشتہ سہ ماہی کے 3,140 کروڑ روپے کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

30 جون 2026 تک بینک کا مجموعی غیر فعال اثاثہ (گراس این پی اے) کم ہو کر 1.47 فیصد رہ گیا، جو مارچ 2026 کے اختتام پر 1.49 فیصد اور ایک سال قبل 1.83 فیصد تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande