شیئربازار میں فیوژن کلاس روم کا مضبوط آغاز، لسٹنگ کے بعد فروخت کی وجہ سے آئی پی او سرمایہ کاروں کا منافع گھٹا
نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ پیشہ ورانہ اور مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی فیوژن کلاس روم ایڈوٹیک لمیٹڈ کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کیا۔ تاہم، بعد میں منافع وصولی سرمایہ
شیئربازار


نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ پیشہ ورانہ اور مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی فیوژن کلاس روم ایڈوٹیک لمیٹڈ کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کیا۔ تاہم، بعد میں منافع وصولی سرمایہ کاروں کے فوائد میں تقابلی کمی کا باعث بنی۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 159 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہ بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 6.92 فیصد کے پریمیم کے ساتھ170 روپے کی سطح پر درج ہوا۔

لسٹنگ کے بعد، خریداری کی حمایت سے حصص 178.50 روپے کی اوپری سرکٹ کی سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم، بعد میں منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے اوپری سرکٹ ٹوٹ گیا۔ فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ حصص161.60 روپے کی سطح پر بھی آگئے۔پورے دن کی تجارت کے بعدیہ حصص 163 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس طرح، تجارت کے پہلے دن، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی حصص چار روپے یعنی2.52 فیصد کا فائدہ ہواہے۔

اس کمپنی کا 39.04 کروڑ روپے کا آئی پی او 31 جولائی سے 4 اگست کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا ردعمل نہیں حاصل ہوا، جس کی وجہ سے یہ مجموعی طور پر 1.50گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ ان میں سے اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی ) کے لیے مختص حصہ 100فیصد سبسکرائب ہواتھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مختص حصہ کو 1.47 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ ، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ کو 1.80 گنا سبسکرائب کیا گیا۔

اس آئی پی او کے تحت 10روپے کی فیس ویلیو والے کل 2,455,200 حصص ہو رہے ہیں۔ ان میں سے، 32 کروڑ روپے مالیت کے 1,989,400 نئے حصص جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ 7.04 کروڑروپے کے 4,645,800 حصص آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو کمپنی ٹیکنالوجی اور اے آئی ماڈل تیار کرنے، سرورز اور کلاو¿ڈ انفراسٹرکچر کی خریداری، پرانے قرض کو کم کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

فیوڑن کلاس روم ایڈوٹیک لمیٹڈ کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی ) میں کئے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔24-2023 کے مالی سال میں، کمپنی کا خالص منافع 34 لاکھ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 2.9 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ 26-2025 مالی سال میں، کمپنی کا خالص منافع 7.6 کروڑ روپے رہا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں، اس نے 4.62 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 10.11 کروڑ روپے ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 26-2025 میں، کمپنی نے 23.10 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی تھی۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرضوں کے بوجھ میں بھی بتدریج اضافہ ہوا۔ 24-2023 مالی سال کے اختتام پر، کمپنی پر 32 لاکھ روپے کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 1.01 کروڑ روپے ہو گیا۔ پچھلے مالی سال، 26-2025 میں، کمپنی کے قرضوں کا بوجھ دوگنا سے زیادہ بڑھ کر3.43 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں، یہ 3.92 کروڑ روپے کی سطح پر رہی۔ اسی طرح، 25-2024 میں، کمپنی کی مجموعی مالیت 10.03 کروڑ روپے کی سطح تک آگئی۔ مالی سال 26-2025 میں، یہ 18.41 کروڑ روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔

کمپنی کے ریزرو اور سرپلس کی بات کریں تو اس مدت میں کمپنی اس محاذ پر بھی نمایاں ترقی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں، یہ 3.90 کروڑ روپے تھا۔ اسی طرح، 25-2024 میں، کمپنی کے ریزرو اور سرپلس نمایاں طور پر بڑھ کر 10.01 کروڑ روپے ہو گئے۔ پچھلے مالی سال، 26-2025 میں، کمپنی کے ریزرو اور سرپلس 11.09 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے 24-2023 میں1.02 کروڑ رپے کی سطح پر تھی، جو 25-2024 میں بڑھ کر 4.06 کروڑ روپے ہو گئی۔ پچھلے مالی سال، 26-2025 میں، کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے چھلانگ لگا کر 12.99 کروڑ رپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande