ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.51 ارب ڈالر بڑھ کر 692.87 ارب ڈالر ہو گئے
نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 31 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 10.51 ارب ڈالر بڑھ کر 692.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب س
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.51 ارب ڈالر بڑھ کر 692.87 ارب ڈالر ہو گئے


نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 31 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 10.51 ارب ڈالر بڑھ کر 692.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، 31 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.51 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 692.87 ارب ڈالر رہے۔ اس سے قبل والے ہفتے میں یہ ذخائر 6.12 ارب ڈالر بڑھ کر 682.35 ارب ڈالر تک پہنچے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق، زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا حصہ رکھنے والے غیر ملکی کرنسی اثاثے بھی 8.75 ارب ڈالر بڑھ کر 564.68 ارب ڈالر ہو گئے، جبکہ سونے کے ذخائر کی مالیت 1.68 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 104.74 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

آر بی آئی کے مطابق، اس عرصے کے دوران خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں 4.8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 18.67 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ملک کے ریزرو پوزیشن میں بھی 2.8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4.78 ارب ڈالر ہو گئی۔

گزشتہ ماہ مرکزی حکومت اور آر بی آئی نے ملک میں غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بہاو¿ میں اضافہ کرنے کے لیے ایف سی این آر (بی) سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں اب تک تقریباً 32 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande