
نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ آج صرافہ بازار میں ابتدائی تجارت کے دوران سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ کا رجحان بناہوا ہے۔ دوسری جانب آج چاندی کی قیمت میں گراوٹ رجحان ہے۔ قیمت میں اضافے کی وجہ سے چنئی کے علاوہ ملک کی بیشتر دیگر سونے کی مارکیٹ میں آج سونا3,650 روپے فی 10 گرام سے لیکر 3,980روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔
اسی دوران چنئی میں سونے کی قیمت3,900 روپے فی 10 گرام سے لیکر4,250روپے فی 10 گرام مہنگی ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس حاضرچاندی کی قیمت میںآج ابتدائی تجارت میں 200 روپے فی کلو تک کی کمزوری نظرآ رہی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,49,740 اور 1,50,010 فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 1,37,260 روپے اور 1,37,510 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد چاندی آج دہلی صرافہ بازار میں 2,39,200 فی کلوگرام پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,890 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,410 روپے فی 10 گرام ہے۔ اس دورانملک کی مالیاتی راجدھانی، ممبئی میں، 24 کیرٹ سونا 1,49,740 فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,260 فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، احمد آباد میں، 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,49,790 فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,310 فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,50,010 فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,510 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,49,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,260 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں، 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,790 فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,37,310 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں، 24 کیرٹ سونا 1,49,890 فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,410 فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,790 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,310 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازاروں میں آج 24 کیرٹ سونا 1,49,890 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,410 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح، آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں ابتدائی تجارت کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاںاضافہ دکھا ئی دے رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں — بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور — میں 24 کیرٹ سونا 1,49,740 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 1,37,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی