این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن وجیا رہاٹکر نے کولکاتا میں عوامی سماعت کی، 25 مقدمات کاتصفیہ
کولکاتا، 06 اگست (ہ س)۔ قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن وجیا رہاٹکر نے جمعرات کو کولکاتا کے پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) آڈیٹوریم میں خواتین کی عوامی سماعت (جن سنوائی) منعقد کی، جس میں خواتین کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے م
این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن وجیا رہاٹکر نے کولکاتا میں عوامی سماعت کی، 25 مقدمات کاتصفیہ


کولکاتا، 06 اگست (ہ س)۔

قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن وجیا رہاٹکر نے جمعرات کو کولکاتا کے پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) آڈیٹوریم میں خواتین کی عوامی سماعت (جن سنوائی) منعقد کی، جس میں خواتین کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ خواتین سے متعلق مقدمات کو تیزی اور مو¿ثر انداز میں نمٹایا جائے۔

اس عوامی سماعت کے دوران کولکاتا پولیس کمشنریٹ سے متعلق 31 زیر التوا شکایات اور 12 نئی (واک اِن) شکایات کی سماعت کی گئی۔ پیش کی گئی ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) کی بنیاد پر 25 مقدمات کا تصفیہ کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل پولیس کمشنر آشیش بسواس، جوائنٹ پولیس کمشنر (قانون) بھاسکر مکھرجی، کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر جیوتِرمئے تانتی، ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کے نمائندے، پروٹیکشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande