نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار تین نوجوانوں کی موت ، پولیس جانچ میں مصروف
اوریہ ، 06 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع اوریہ میں بدھونا کوتوالی علاقے کے بدھونا-ایروا کٹرا روڈ پر رٹھ گاوں میں واقع ایچ پی پیٹرول پمپ کے سامنے بدھ کی دیر رات ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں بائیک سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں غ
حادثے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بدھونا سی او پی پُنیت مشرا


اوریہ ، 06 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع اوریہ میں بدھونا کوتوالی علاقے کے بدھونا-ایروا کٹرا روڈ پر رٹھ گاوں میں واقع ایچ پی پیٹرول پمپ کے سامنے بدھ کی دیر رات ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں بائیک سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور نا معلوم گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔

بدھ کی رات تقریباً 12 بجے ایک بائیک پر سوار تین نوجوانوں کو کسی نا معلوم گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں شدید طور پر زخمی ہو کر سڑک پر گر پڑے۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بدھونا پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔

بدھونا سرکل آفیسر(سی او)پی پُنیت مشرا نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں یہ سڑک حادثہ معلوم ہو رہا ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ٹکر مارنے والی نا معلوم گاڑی کی تلاش کے لیے آس پاس کے علاقوں میں جانچ اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

بعد میں متوفیان کی شناخت ایروا کٹرا تھانہ علاقے کے سرائے کچھواہا گاوں کے ساکن مونو ولد پرمود، چھوٹو ولد سریش اور ہیپی کے طور پر ہوئی۔ تینوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے نیز نا معلوم گاڑی کی شناخت کر کے اس کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande