
واشنگٹن، 6 اگست (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تنازعہ کے درمیان فوجی ہتھیاروں کے ذخائر کی کمی کے دعووں کو خارج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں کا کافی اور مطلوبہ ذخیرہ موجودہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوجی اسٹورز کے بارے میں معلومات افشا کرنے والوں پر مقدمہ چلایا جائے گا اور انہیں طویل قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ٹرمپ کے تبصرے سی این این کی رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی کمانڈروں نے ایران کے ساتھ تنازعہ کے بعد کچھ ہتھیاروں، خاص طور پر فضائی دفاعی انٹرسیپٹرز کے ذخائر میں خطرناک کمی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا، ”امریکہ کے پاس خاص طور پر ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔“ انہیں ضرورت کے مطابق بڑی مقدار میں تیار کیا جا رہا ہے۔ دفاعی کمپنیاں امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد میں پلانٹ اور فیکٹریاں قائم کر رہی ہیں۔ افواہیں پھیلانے والے بغاوت پسند عناصر کی تلاش جاری ہے۔ ایسے لوگوں کو پکڑنے اور انہیں طویل قید کی سزا دلانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی